Type to search

ٹی وی اور فلم

گلزار برتھ ڈے اسپیشل: اپنی شاعری اور نغموں سے بالی ووڈ میں جان ڈالی

گلزار

فلمی ڈسک،18اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) معروف نغمہ نگار اور لفظوں کے جادوگر گلزار 18 اگست 1934کو پیدا ہوئے- پنجاب میں سیکھ خاندان میں پیدا ہوئے گلزار کا اصلی نام سمپورن سنگھ کالرا ہے-

فلموں میں آنے سے پہلے وہ میکانیک کی نوکری کرتے تھے- بچپن سے ہی گلزار کو لکھنے کا شوق تھا- اس لیے جب بھی گیریج میں انہیں وقت ملتا تو وہ نظمیں لکھا کرتے تھے- ایک دن انکی یہ محنت رنگ لائی- اپنی لکھنے کے دم پر آج وہ بالی ووڈ کا بڑا نام بن گئے-

گلزار اپنے والد کی دوسری بیوی کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ ماں کا سایہ انکے سر سے تبھی اٹھ گیا تھا جب وہ کافی چھوٹے تھے۔ نو بھائی بہن میں گلزار چوتھے نمبر پر تھے،

ایس ڈی برمن کی فلم بندھنی میں گیت لکھ کر گلزار نے ہندی سینما میں بطور نغمہ نگار اپنا کیریئر شروع کیا۔ سال 1968 میں گلزار نے فلم آشیرواد کے ڈائیلاگ لکھے۔ اسکے بعد انہوں نے کئی بہترین فلموں کے گانے لکھے جسکے لیے انہیں ناظرین ے تعریفیں ملی۔

 

انہوں نے 1970 کی دہائی کے دوران آندھی اور معصوم اور 1980 کی دہائی میں ٹی وی سیریز مرزا غالب کی ہدایتکاری کی۔ انہوں نے 1993 میں بھی کردار کی ہدایتکاری کی۔

آج گلزار اپنی شاعری اور لکھنے سے کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں- انہوں نے بیس بار فلم فیئر اور پانچ بار قومی ایوارڈ اپنے نام کیا- سال 2010 میں انہیں انہیں سلم ڈاگ ملنیئر کے گانے جئے ہو، کے لیے گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا-

کہا جاتا ہے کہ انہوں نے جب راکھی کو پہلی بار دیکھا تھا تبھی انہیں ان سے پیار ہوگیا تھا- دونوں کی پہلی ملاقات بالی ووڈ کی ایک پارٹی میں ہوئی تھی- اس وقت گلزار اور راکھی دونوں کا کیریئر بلندیوں پر تھا- رپورٹس کے مطابق جب دونوں نے شادی کا فیصلہ لیا، تو گلزار نے صاف کہے دیا تھا کہ وہ شادی کے بعد فلموں میں کام نہیں کریں گی اور راکھی نے بھی اس بات کا وعدہ کیا تھا-

راکھی اور گلزار کی شادی کے بعد دونوں کے گھر بیٹی میگھنا کی پیدائش ہوئی- اسکے بعد شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا- راکھی اور گلزار نے اپنے راستے الگ کر لیے- ایک رپورٹ کے مطابق راکھی نے بتایا تھا کہ شادی سے پہلے کام نہ کرنے کا وعدہ دیا تھا- میرے ایسے خیال بھی تھے-

لیکن وقت کے ساتھ خیال بدلنے چاہیئے- میں خالی وقت میں کیا کرو؟ اس لیے میں نے سوچا گھر پر ہی خالی بیٹھنے سے اچھا ہے میں کچھ چنندہ فلموں میں کام کرو- راکھی نے فلموں میں کام کرنا شروع کردیا-

 

انہوں نے ایک سے بڑھ کر ایک گانے لکھے جو اسطرح ہیں۔
زندگی کیسی ہے پہلی (فلم آنند) ،اس موڑ سے جاتے ہیں (آندھی) ، میرا کچھ سامان (اجازت) یرا سیلی سیلی (لیکن)، دل ڈھونڈتا ہے (موسم)، تجھ سے ناراض نہیں زندگی (معصوم)، تیرے بنا زندگی سے کوئی (آندھی)، میں نے تیرے لیے ہی سات رنگ کے سپنے چنے (آنند)، وہ شام کچھ عجیب تھی (خاموشی) ، تم آگے ہو نور آگیا ہے (آندھی)، آپکی آنکھوں میں کچھ (گھر)، حضور اس قدر بھی (معصوم) جیسے کئی ہٹ گانے شامل ہے۔

 

بتادیں کہ گلزار کو سال 2013ء ان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا گیا۔ سال 2009ء میں 11ویں اوسِیانز سِنے فین فلم فیسٹیول کی جانب سے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔ حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیور سٹی نے سال 2012 کواپنے چوتھے کانوکیشن میں ڈی۔ لٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔