Type to search

ٹی وی اور فلم

گلشن گروور برتھ ڈے اسپیشل : بالی ووڈ کے بیڈمین

گلشن گروور

ممبئی، 21 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندی فلموں کی مشہور ‘بیڈ مین’ کے نام سے مشہور اداکار گلشن گروور آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں اب تک 400 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔

گلشن گروور کی پیدائش 21 ستمبر 1955 کو دہلی میں ایک پنجابی خاندان میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی شروعاتی تعلیم دہلی میں حاصل کی ۔ بعد میں انہوں نے دہلی کے مشہور شری رام کالج سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔ بچپن کے دنوں سے گلشن گروور کا یہ خواب تھا کہ وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں۔

گلشن کی اہلیہ کا نام فلومینا گروور اور بیٹے کا نام سنجے گروور ہے۔

کبھی ہیرو نا بننے کا خواب دیکھنے والے گلشن گروور کو بیڈمین کہا جاتا ہے۔ یہ تو سبھی کو پتہ ہے مگر کسی کو یہ نام پڑنے کے پچھے کی کہانی نہیں پتہ ہے، گلشن کی کتاب بیڈمین میں ان سبھی قصے کہانیوں کا ذکر ہے، گلشن گروور نے بالی ووڈ کیریئر کی شروعت فلم ہم پانچ سے کی تھی۔ اسکے بعد اصلی پہنچان انہی صدمہ اور اوتار سے ملی۔

بی بی سی سے خاص بات چیت میں اداکار گلشن گروور نے اپنی زندگی کے بارے میں کہا، میں نے اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے۔ میرا بچپن برے حالات میں گذرا، مجھے آج بھی یاد ہے کہ میرا اسکول دوپہر کا تھا۔

لیکن میں صبح ہی بستے میس اسکول کی یونیفارم رکھ کر گھر سے نکل جایا کرتا تھا۔ گروور کہتے ہیں، ہر صبح میں اپنے گھر سے دور بڑی بڑی مشکلات میں برتن اور کپڑے دھونے والا پاؤڈر فروخت کرتا تھا۔ کبھی برتن دھونے والا پاؤڈر تو کبھی فینائل کی گولیاں، تو کبھی پوچھے۔

گروور کہتے ہیں یہ سب فروخت کرکے جو پیسہ ملتا تھا، جس سے اسکول کا خرچ نکل سکے۔ ان کوٹھیوں میں رہنے والے مجھ سے سامان خرید بھی لیا کرتے تھے، کیونکہ وہ سب چاہتے تھے کہ میں اپنی آگے کی پڑھائی کرسکوں، میری غریبی سے میں کبھی گھبرایا نہیں۔ اسکی سب سے بڑی وجہ ہے میرے والد جنہوں نے ہمیشہ ایمانداری اور محنت کے راستے پر چلنا سیکھایا۔

گلشن گروور کہتے ہیں، ان دنوں ہمارے پاس کھانے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے، کئی دن بھوکے رہنا پڑا۔ مجھے اس بات کو کہنے میں کوئی شرم نہیں ہے کہ کالج تک ہمارا حال یہی رہا اور جب ایکٹینگ کے لیے ممبئی آیا، تب بھی کئی بار بھوکا ہی رہا۔ ہر دن یہی سوچتا تھا کہ آج کا دن کہا نکالو، کہا جاؤ، لیکن ہمت نہیں ہاری، جتنے کی کوشش کرتا رہا۔ نتائج آپ سب کے سامنے ہے۔

کہا جاتا ہے کہ دہلی کے ایک پنجابی خاندان میں پیدا ہوئے گلشن نے 1980 میں آئی فلم ہم پانچ سے ایکٹینگ ڈیبیو کیا تھا۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ گلشن گروور بتاتے ہیں، میری پہلی فلم ہم پانچ نہیں راکی تھی۔ جسکی شوٹنگ پہلے شروع ہوئی تھی۔ مجھے اداکاری کا بہت شوق تھا۔ اس لیے تھیٹر کرتا رہا اور ویلن کے کرداروں کے لیے میں نے پریم ناتھ، پران، امریش پوری، امجد خان سبھی کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھ۔ ان سب کو دیکھ کر اپنی الگ پہچان بنائی۔

فلمی دنیا میں بیڈمین کے نام سے مشہور گلشن گروور کا ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعہ نہ صرف بالی ووڈ میں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی مضبوط شناخت قائم کی ہے۔

گلشن گروور کی اداکاری والی فلموں کی یہ خاصیت رہی ہے کہ انہوں نے جتنی بھی فلموں میں اداکاری کی ان میں ہر کردار کو ایک مختلف انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کیا۔

سلور اسکرین پر انہوں نے جتنے بھی کردار ادا کئے ان میں وہ ہر بار نئے طریقے سے ڈائیلاگ بولتے نظر آئے۔ ولین کا کردار ادا کرتے وقت گلشن گروور اس کردار میں مکمل طور پر ڈوب جاتے ہیں اور ان کا گیٹ اپ مختلف طریقے کا ہوتا ہے۔

فلم رام لکھن میں کیسریا ولایتی، فلم سوداگر کا بھلی رام، وشوآتما کا تپسوی گونجال، سر کا چھپن ٹپکلی ،یا پھر 16 دسمبر کا دوست خان تمام کردار کے ذریعے گلشن گروورنے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

انہوں نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا جن میں ہم پانچ، راکی، صدمہ، رام لکھن، سوداگر، وجے پتھ، سب سے بڑا کھلاڑی، مہرا، دل والے، انٹرنیشنل کھلاڑی، ہیرا پھیری،آئی ایم کلام، اور ایسے کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔

گلشن گروور کو سال 2012 میں فلم ’آئی ایم کلام کے لیے اسٹار ڈسٹ ایوارڈ کی طرف سے بہترین ایکٹر کا ایوارڈ ملا۔

گلشن گروور نے بالی ووڈ کے سبھی بڑے اسٹارس کے ساتھ کام کیا جن میں شاہ رخ خان، امریش پوری، شکتی کپور اورکئی ستارے شامل ہے۔