Type to search

صحت

گلقند کے فائدے : ذہنی صحت کے لیے فائدے مند، رہیں گے تناؤ فری

گلقند کے فائدے

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گلقند کے فائدے ۔ آپ سبھی نے کبھی نہ کبھی تو ضرور کھایا ہوگا۔ اسکا مزہ سبھی کو پسند آتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ گلقند آپکے صحت کو کئی فائدے دیتا ہے۔ اس لیے اسکا استعمال آیوروید دواؤں میں کیا جاتا ہے۔

گلاب کے پھولوں کا موسم یوں تو سردیوں میں ہوتا ہے اور خاص طور پر فروری ۔ مارچ میں۔ لیکن اس پھول کی نازک پتیوں سے تیار گلقند کو سال بھر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہاں جانیں کیسے جسم اور ذہنی صحت کو بنائے رکھتے ہیں گلاب کے پھول۔ طب یونانی کے مطابق گلقند ذہن اور معدہ کو قوت دیتی ہے۔

تھکاوٹ اور تناؤ ہوتا ہے دور

گلقند کھانے سے نیند نہ آنے کے مسئلے میں راحت ملتی ہے۔ گلاب کے پھول میں اینٹی آکسیڈینٹ کے ساتھ ہی خوشی کے ہارمونز کو بڑھانے والے اجزا پائے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ ذہنی تناؤ دور کرنے میں مددگار ہے۔ اگر آپ دودھ کے ساتھ ہر دن گلقند کا استعمال کریں گے تو جسمانی تھکان بھی آپ پر حاوی نہیں ہوپائے گی۔

کورونا بحران میں گلقند کے فائدے
کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماری کوویڈ 19 پوری طرح سے ایک متعدی بیماری ہے۔ یہ عام طور پر اس شخص کو اپنا شکار بہت جلدی بناتا ہے، جسکی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے۔ ایسے میں گلقند کھانے سے آپ کو اپنے جسم کی امیونٹی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ گلقند میں مکس شہد یا شوگر کی محدود مقدار میں استعمال ہونے سے جسم میں گلوکوز کی کی نہیں ہوگی اور آپ خود کو توانائی بخش محسوس کریں گے۔

آیوروید میں گلقند کی اہمیت
آیوروید میں گلقند کو دوائی کی اسم دی گئی ہے۔ کئی دوائیوں یا کچھ خاص بیماریوں میں اثر بڑھانے کے لیے گلقند کھانے کی صلاح دی جاتی ہے۔ آیوروید میں پھولوں کے رس اور انکے الگ الگ خصوصیات کا استعمال الگ الگ طرح کی بیماریوں کو ٹھیک کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ عام طور پر گلقند کھانے کا موسم سردیوں کو مانا جاتا ہے۔ اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس موسم میں گلاب کے پھولوں کی کھیتی ہوتی ہے اور بڑی مقدار میں تازہ گلقند کھانے کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔

قبض کو دور کرنے میں گلقند کے فائدے

اگر کسی کو قبض کا مسئلہ رہتا ہے تو کھانا کھانے کے بعد ایک سے دو چمچے گلقند کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے آپ کا ہاضمہ بہتر رہے گا اور قبض کا مسئلہ دور ہوتا ہے۔ ساتھ ہی اگر پیٹ میں جلن، ایسی ڈیٹی یا ایسڈ بننے کا مسئلہ ہورہا ہے، تب بھی آپ فوری راحت پانے کے لیے ایک سے دو چمچ گلقند کھا سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو جلد راحت ملے گی۔ خیال رہے راحت پانے کا طریقہ ہے، بیماری کا علاج نہیں، ڈاکٹر سے فوری ربط کریں۔

اسکین کو بنائے خوبصورت
جس طرح گلاب جل لگانے سے ہماری جلد کی خوبصورتی بڑھتی ہے۔ اسی طرح گلقند کھانے سے بھی ہمارے جسم کی رنگت میں نکھار آتا ہے۔ گلقند اپنے جادوئی خصوصیات کے ساتھ ہماری جلد کے سیلس کو اندر سے مرمت کرتا ہے۔

 

کیسے بنایا جاتا ہے گلقند
گلقند برصغیر میں گلاب کے پھول کی پتیوں سے بنایا جانے والا ایک میٹھا ہے۔ گلاب کے پھولوں کی تازہ پتیوں (پنکھڑیوں) کو شکر یا شوگر کے ملا کر گلقند تیار کیا جاتا ہے۔ جبکہ آپ اسے شہد کے ساتھ ملا کر بھی تیار کرسکتے ہیں۔ جب گلاب کی پتیوں کو شوگر میں ملاکر 2 یا 3 دن کے لیے ہلکی دھوپ میں رکھتے ہیں تو شوگر اور گلاب کی پتیاں کا قدرتی پانی مل کر ایک مزیدار پیسٹ فوڈ تیار ہوتا ہیں۔ اسے ہی گلقند کہا جاتا ہے۔

اسکے بنانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے۔ گلاب کی پتیوں لے کر اُنہیں برتن میں ہاتھ سے مسل کر دو حصے سفید شکر یا مصری کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ اسکے بعد برتن کو دھوپ میں 40 دن رکھ جاتا ہے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )