Type to search

جرائم و حادثات

گجرات میں بس کھائی میں گرنے سے 21 مسافروں کی موت

احمدآباد،30ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) گجرات کے بناس کانٹھا کے قریب پیر کو ایک لکژری بس کھائی میں گر گئی- اس حادثے میں 21 مسافروں کی موت کی اطلاع ہے- بتایا جارہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے- وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ نے ٹیوٹ کرکے اظہار غم ظاہر کیا- ترشولیا گھاٹ کے پاس بس کھائی میں گری، اس باس میں 60 سے زیادہ مسافر سوار ہونے کی بات کہی جارہی ہے- حادثے میںکئی لوگوں کے ہلاک ہونے کی امکان بتایا جارہا ہے- حادثہ کے مقام پر 108 کی ٹیم اور پولیس پہنچ گئی ہے- مقامی لوگوں کی مدد سے مسافروں کو ریسکو کرنے کی کوشش جاری ہے-

ترشولیا گھاٹ کے پاس تیز بارش کی وجہ سے بس پھسل کر پلٹ گئی- اس حادثے میں 14 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے سمیت 21 لوگوں کی موت ہوگئی ہے- اس حادثے میں تقریبا 39 سےزیادہ زخمی ہوئے ہیں-

Tags:

You Might also Like