Type to search

جرائم و حادثات

احمد آباد میں جھولا ٹوٹنے سے دو لوگوں کی موت، 27 زخمی

احمد آباد/15جولائی(بھاشا) گجرات کے احمدآباد میں کنکرریا جھیل علاقے میں ایک جھولا ٹوٹ کر زمین پر گر گیا، جس سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ اور 27 دیگر زخمی ہوگئے۔ اہلکاروں نے یہ معلومات دی۔ زخمیوں میں 14 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ یہ حادثہ شام میں ہوا۔ جبکہ ایک جھولے میں گڑبڑی آگئی اور وہ ٹوٹ کر زمین پر گر گیا۔ احمد آباد کے میئر بیجل پٹیل نے کہا، 29 لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔
احمد آباد نگر میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر ایم ایف دستور نے بتایا کہ جھولے میں اہم شفٹ کیایک پائی ٹوٹ گئی۔ جسکی وجہ سے جھولا نیچے گر گیا۔ دستور نے کہا، گول گھومنے والے اس جھولے میں 32 سیٹ تھے۔

Tags: