Type to search

وائرل

گنیز ورلڈ ریکارڈ 2020: ہندوستان کے 80 کارنامے، کسی کے لمبے بال تو کسی کے ناخن لمبے

وائر ڈسک،1 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گنیز ورلڈ ریکارڈ نئے ایڈیشن میں ہندوستان کے کل 80 کارنامے شامل ہے۔ جن میں ایک لڑکی کے سب سے لمبے بال ہیں۔ سب سے بونی (کم قد) والی خاتون اور کاغذ کے کپ کا سب سے بڑا کلکشن شامل ہے۔ اسکے ناشر پینگوئن رینڈم ہاؤس نے جمعرات کو اسکا اعلان کیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ 2020 بک میں ہزاروں نئے ریکارڈ شامل ہے جس سے سبھی زمرے کے قارئین کا روشن خیالی اور تفریح ہوگا۔

اس ریکارڈ میں ہندوتان کی 16 سال کی نیلنشی پٹیل کا نام شامل ہے جسکے بالوں کی لمبائی پانچ فٹ سات انچ ہے۔ دوسری طرف ناگپور کی جیوتی اماگے کی لمبائی 24.7 انچ ہے اور انکے نام سب سے چھوٹی (بونی) خاتون ہونے کا ریکارڈ درج ہے۔

پونے شہر کے سریدھر چلال کے بائیں ہاتھ میں سب سے زیادہ لمبا ناخن ہے جسکی لمبائی 909.6 سنٹی میٹر ہے۔ تامل ناڈو کے وی شنکرنارائن نے اس بک میں اپنا کاغذ کے کپ کے سب سےبڑے کلکشن کے لیے درج کرایا ہے اور انکے پاس کل 736 کپ ہے۔

بک میں کچھ کارنامے ایسے ہیں جو یقینی طور سے فخر کرنے لائق نہیں ہے ان میں دنیا کے سب سے آلودہ شہر کے طور پر کانپور شہر کا نام درج ہے۔ جہاں سال 2016 میں پی ایم 2.5 اوسط فی ایم 3،173 مائیکرو گرام تھا جو عالمی ادارہ صحت کے معیار سے 17 گنا سے بھی زیادہ ہے۔ بک جمعرات کو بازار میں آئی ہے۔

نوٹ: فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈ کے شیئر کیے گئے ویڈیو سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like