Type to search

ٹی وی اور فلم

اکانشا رنجن کپور#می ٹو پر کہی بڑی بات

اکانشا رنجن کپور

فلمی ڈسک،19مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی دوست اکانشا رنجن کپور کو حال ہی میں نیٹ فلکس پر آئی فلم گلٹی میں دیکھا جاسکتا ہے- اس فلم میں آکانشا کے ساتھ کیارا اڈوانی نے بھی اداکاری کی ہے- اکانشا رنجن کپور نے دھرما پروڈکشن کے ساتھ اپنے کیریئر کی شروعات کی ہے- فلم #می ٹو مہم پر مبنی ہے- اپنی پہلی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اکانشا نے کہا کہ یہ افسوس ہے کہ ہراسانی کے بارے میں بات چیت کو پھر سے شروع کرنے کے لیے ہمیں فلموں کی ضرورت ہے-

ہماری قریبی ویب سائٹ میں شائع ایک خبر کے مطابق اکانشا نے کہا، بدقسمتی ہے کہ ہمیں بات چیت کو پھر سے شروع کرنے کے لیے اس طرح کی فلموں کی ضرورت ہے، لیکن یہ ہمارا مقصد تھا، اس پر لوگوں کی توجہ بہت کم ہے، سماج میں جنسی ہراسانی ہمیشہ سے ہوتا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ می ٹو پر ہمیشہ باتیں ہوتے رہنا چاہیئے، فلم کی مثبت ردعمل پر اکانشا نے کہا، میں نے پوری زندگی میں اپنی پہلی فلم کرنے جارہی ہوں، اور اس طرح کے ردعمل سے میں بہت خوش ہوں، یہ میرے لیے ایک خواب سچ ہونے جیسا ہے-

اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے آگے کہا کہ، فلم دیکھنے کے بعد ہر لڑکی نے مجھے میسج کیا، تنو کو جج کرنے کے لیے معافی مانگی، وہ سب تنو کی طرح بننا چاہتی ہے، کسی نے بھی مجھ سے یہ نہیں کہا ہے کہ تمہارا کردار بہت ہی بولڈ ہے، تنو نے مجھے حوصلہ افزائی کی ہے، بتادیں کہ فلم میں اکانشا رنجن کپور دھن آباد کے چھوٹے شہر کی لڑکی تنو کمار کا رول نبھایا ہے، فلم میں کیارا اڈوانی نے ایک ایسی لڑکی کا رول نبھایا ہے، جسکے بوائے فرینڈ پر ایک چھوٹے شہر کی لڑکی سے عصمت ریزی کا الزام ہے-

Tags:

You Might also Like