Type to search

صحت

امرود کے یہ گھریلو فیس پیک بڑھا دیں گے چہرے کا نور

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹھنڈ کے موسم میں آنے والے امرود (جام) کا مزہ ایسا ہوتا ہے کہ اسے بچے سے لیکر بڑے تک مزے سے کھاتے ہیں۔ اس میں موجود غذائی اجزا صحت کے لیے تو اچھے ہے ساتھ ہی میں یہ اسکین کی خوبصورتی بھی بڑھا دیتے ہیں۔

امرود میں موجود وٹامنس سی، بی  ، اے کولیجن کے پروڈکشن کو برھاتے ہیں، وہیں اسکے  اینٹی آکسیڈینٹ عناصر جلد کو صاف کرنے میں مدد کرتے ہوئے اسکی چمک بڑھاتے ہیں۔ اگر آپ روز اس پھل کے فیس پیک لگائیں گے تو چہرے کا نور ایسا بڑھ جائے گا کہ سبھی آپ سے آپ کی بیوٹی کا راز پوچھنے لگ جائیں گے۔

ایک چھوٹے سائز کا امرود لے اور اسے گود کو نکال لیں، اس گودا کو مکسی میں پیس لیں تاکہ اسکے بیج باریک ہوجائے، پیالے میں پیسے ہوئے امردو کے ساتھ ایک چمچ شہد ملائے اور ایک چائے کا چمچہ لیمبو کا رس ڈالیں۔ اس پیک کو چہرے پر لگاتے ہوئے اسکین کو ہلکی مساج دیں اور پھر اسکے سوکھ جانے پر چہرے کو ہلکے گرم پانی سے دھو لیں۔

آدھے کٹے امردو کو پیس لیں اور پیالے میں نکال لیں، اس میں ایک چمچ اوٹس، ایک انڈا ، ایک چمچ شہد اور دو بوند گلیسرین کی ڈالیں، اسے اچھے سے مکس کر لیں اور پھر چہرے پر لگائے۔ ہفتے میں اسے دو بار لگائیں۔ اس سے اسکین کی ڈرائینس (سوکھا پن) دو ہوگا اور چمک بڑھ جائے گی۔

سردیوں میں اکثر ڈل اسکین کے مسائل سے نمٹنا پڑتا ہے اس پریشانی کو بھی امردو دور کرسکتا ہے ۔ اسکے لیے زیادہ محنت بھی نہیں کرنی ہے۔ بس امردو کا گودا نکال لیں اور اس میں ایک چٹکی ہلدی اور آدھا چمچہ چندن ملاکر چہرے پر لگا لیں، ایک ہفتے میں ہی آپ کو اسکین میں فرق دیکھنے لگے گا۔

امرود چہرے پر پیمپلس اور داغ کے مسئلے کو بھی دور کرسکتا ہے۔ اسکے لیے ابلے ہوئے امردو کو پیالے میں میش  کرلیں۔ اس میں ایک چائے کے چمچے لیمبو کا رس اور ایک چٹکی ہلدی ملائیں۔ اس پیک کو ہفتہ میں تین بار لگائے۔

Tags:

You Might also Like