Type to search

آٹو موبائل

گرین وولٹ مانٹیس الیکٹرک بائیک 22 دسمبر کو ہوگی لانچ

آٹو ڈسک،9ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) الیکٹرک وہیکل اسٹارٹ اپ کمپنی گرین وولٹ موبیلیٹی اپنی نو چالان الیکٹرک بائیک مانیٹس کو احمد آباد میں لانچ کرنے کے بعد اب اسے ملک کے دوسرے اہم شہروں میں لانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔ گرین وولٹ ماٹنس کو 22 ڈسمبر کو ممبئی اور 5 جنوری 2020 کو بنگلور میں لانچ کرئے گی۔ اسکے علاوہ جنوری میں ہی اس الیکٹرک بائیک کو پونے، دہلی ، حیدرآباد اور چنئی میں بھی بازار میں اتارا جائے گا۔

گرین وولٹ موبیلیٹی نے مانٹیس کے لیے پری۔بکنگ شروع کردی ہے۔ 999 روپے میں اسکی بکنگ کی جاسکتی ہے۔ کمپنی ممبئی، بنگلور اور دیگر شہروں میں اس الیکٹرک بائیک کی پری۔بکنگ کرنے والے گراہکوں کے لیے لانچینگ کے وقت پرائیوٹ ٹیسٹ رائیڈ منعقد کرئے گی۔

قیمت

پری۔بکنگ کرنے والے گراہکوں کے لیے مانٹیس کی قیمت 34999 روپے ہوگی۔ جبکہ ڈیلیرشپ ایکٹیو ہونے کے بعد یہ 37999 روپے میں دستیاب ہوگی۔ گرین وولٹ فروری تک اپنے ڈیلر نیٹ ورک کے ذریعہ سے بھی چنندہ میٹرو شہروں میں اسٹیوڈیو آوٹ لیٹ اور سرویس سنٹر کھولے گی۔

مانٹیس کو چلانے کے لیے لائسنس اور پی یو سی کی ضرورت نہیں

خاص بات یہ ہے کہ مانٹیس الیکٹرک بائیک کو چلانےکے لیے لائسنس ، پو یو سی یا رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ اس میں 250 واٹ کا موٹر اور کنٹرول دیا گیا ہے۔ گرین وولٹ نے مانٹیس کو ان۔ہاؤس ڈیزائن اور ڈیولیپ کیا ہے۔ اس میں دی گئی لیتھیم ۔ آئن بیٹری بدلی جاسکتی ہے۔یعنی اسے نکال کر چارج کیا جاسکتا ہے۔

فل چارج پر کتنی دور چلے گی

فل چارج ہونے پر 50 کلومیٹر تک چلے گی۔ اسکی بیٹری کو فل چارج ہونے میں 2.5 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ اور اسکا وزن 2.5 کلوگرام ہے۔ اسے گھریلو پاور سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like