Type to search

صحت

سبز مٹر کے فائدے ، سردی کے سیزن میں ہر دن کریں استعمال

سبز مٹر

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹھنڈ کے موسم میں ہری سبزیوں کی بہار ہوتی ہے۔ اس سبزیوں کے درمیان سبز مٹر چار چاند لگا دیتی ہے۔ اتنا ہی نہیں مٹر کی موجودگی کھانے میں آپ کی دلچسپی بڑھا دیتی ہے۔

مٹر میں قدرت نے بے شمار خوبیاں اور فوائد جمع کررکھے ہیں۔ سبزی کو یا پلاؤ، پراٹھے ہو یا پوہا، ٹھنڈ کے دنوں میں بغیر مٹر کے سب ادھورا ہی ہوتا ہے۔

سبز مٹر کی ہری کلیاں دیکھ کر ہم سبھی کے منہ میں پانی آجاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ سردیوں کے موسم میں ہری سبزی اور نمکین میں مٹر کا استعمال کرتے ہیں۔ مٹر کو دنیا کے ہر خطے میں کھایا جاتا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ مٹر کا استعمال اہم طور پر سے فلر کے طور پر کیا جاتا ہے۔ یعنی کسی دیگر سبزی یا کھانے کے ساتھ اسے ملا کر پکایا جاتا ہے۔ مٹر کے دانوں کو بطور سلاد بھی کھایا جاتا ہے۔

سبز مٹر سستی اور بآسانی دستیاب ہونے والی سبزی ہے، زیادہ تر لوگوں کو یہ بھرم رہتا ہے کہ مٹر صرف مزہ بڑھانے والی سبزی ہے اور اس میں صحت سے جڑے کوئی خاص خصوصیات نہیں ہوتے ہیں۔ جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔

سبز مٹر میں فیٹ (موٹاپا) یا چربی بہت کم ہوتی ہے۔ ایک کپ میں 100کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ پروٹین، فائبر اور مائیکرو نیوٹرینٹس بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ مٹر کے ایک کپ میں 10ملی گرام کومیسٹرول پایا جاتا ہے۔

آپ جانتے ہیں کہ مٹر کے دانوں کے اندر کسی بھی طرح کی گٹلی یا بیج نہیں ہوتا ہے اور یہ پوری طرح فائبر سے بھر پور آپکے پیٹ کو صاف رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ آئے جانتے ہیں کہ کن لوگوں کو مٹر کا استعمال ضرور کرنا چاہیئے۔

مٹر بظاہر ایک عام سی پھلی یا سبزی ہے۔ اس کے پودے کا حیاتیاتی نام پیسم سیوٹیم ہے۔ اور اس کے کئی اقسام ہیں۔ مٹر کا رنگ  سبز ہوتا ہے۔

سبز مٹر کا سائز

7.5 سے 8.5 ملی میٹر ہوتا ہے۔ اور اسکا وزن 18 سے 19 گرام فی 100 بیج ہے۔

سبز مٹر کے اقسام

مٹر کے بنیادی طور پر تین اقسام ہیں: انگریزی گرین پیز ، سنو مٹر اور شوگر سناپ مٹر۔

سبز مٹر ایک سبزی ہے جسے چاول سے لیکر دیگر کئی طرح کی سبزی میں ملا کر کھایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ تو اس سے پراٹھے بھی کھانا پسند کرتے ہیں۔ بہت سارے لوگوں کا ماننا ہے کہ مٹر صرف کھانے کو مزیدار بنانے کا کام کرتی ہے۔ اس میں کسی طرح کے غذائی اجزا نہیں ہوتے۔

اگر آپ بھی کچھ ایسا ہی سوچ رہے ہیں تو ایسا بالکل نہیں ہے۔ مٹر بھرپور مقدار میں وٹامنس اور منرلز ہوتے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی یہ صحت کے علاوہ جلد کو بھی نکھارنے کا کام کرتی ہے۔

جنہیں ہر وقت تھکان رہتی ہے

۔ اگر آپ ان لوگوں میں شامل ہیں، جو ہر وقت خود کو تھکا ہوا اور اداس محسوس کرتے ہیں تو آپ کو ہر دن ایک وقت کے کھانے میں کسی شکل میں مٹر کا استعمال ضرور کرنا چاہیئے۔

۔ کیونکہ مٹر پروٹین فراہم کرنے کا ایک قدرتی ذریعہ ہے۔ یہ پروٹین ہمارے جسم کو توانائی دینے کا کام کرتا ہے۔ مٹر کے استعمال سے تھکان دور رہتی ہے اور خود کے ایکٹیو محسوس کرتے ہیں۔

۔ جن لوگوں کو ذیابیطس کا مسئلہ ہے ، انہیں مٹر کا استعمال ضرور کرنا چاہیئے۔ ہر دن ایک بار کے کھانے میں مٹر کے استعمال آپ کو کرنا چاہئے۔

۔ مٹر میں پایا جانے والا پروٹین آپ کے جسم میں انسولین کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ خون میں گلوکوز کی سطح بڑھنے نہیں دیتا ہے۔ اس سے شوگر کی سطح معمول بنائے رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

اگر ہڈیاں کمزور ہیں

سبز مٹر کا ایک کپ کھانے سے ہماری وٹامن ’کے‘ کی روزانہ کی 44فیصد ضرورت پوری ہوجاتی ہے۔ ’کے ‘ وہ وٹامن ہے، جو ہڈیوں میں کیلشیم کو اسٹور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

۔ اگر آپ کی ہڈیاں کمزور ہیں تو آپ کو باقاعدگی سے مٹر کا استعمال کرنا چاہیئے۔ یہاں باقاعدہ طور پر مطلب ہے کہ آپ دن میں ایک بار کسی بھی وقت کے کھانے میں مٹر کا استعمال کریں۔

۔ سبز مٹر میں وٹامن ’کے’ پایا جاتا ہے۔ یہ وٹامن ہڈیوں کا قطر (ڈایامیٹر) صحیح بنائے رکھنے اور انہیں مضبوطی دینے کا کام کرتا ہے۔

جسم میں وٹامن ۔ کے کی کمی ہوجائے تو ہڈیاں کھوکلی ہونے لگتی ہے اور  آسٹیوپوروسس کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

۔ اگر آپ کو پیٹ پھولنے کا مسئلہ ہے تو آپ مٹر کا استعمال مقدار میں کریں۔ کیونکہ جنکا ہاضمہ ٹھیک نہیں ہوتا ہے، انہیں مٹر کا استعمال کرنے سے گیس بننے کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

۔ قبض ہونے کی حالت میں بھی مٹر کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

۔ اگر آپ کو اسہال (ڈائریا) یعنی لوز موشن کا مسئلہ ہو رہا تو مٹر (گرین پیس ۔ سبز مٹر) کا استعمال کرنے سے پیٹ درد ہوسکتا ہے۔ اس لیے آپ کو مٹر کا استعمال تبھی کرنا چاہیئے، جب آپ کا پیٹ ٹھیک ہو۔

غذائیت سے بھرپور ہے مٹر

۔ سبز مٹر کھانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے

اور موٹاپے کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے۔ یہ بلڈ کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔

۔ سبز مٹر کے دانے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جو آپ کو توانائی بخش بنائے رکھتے ہیں۔

سبز مٹر کو باقاعدگی سے کھانے سے آپ لمبے وقت تک جواں نظر آتے ہیں اور بڑھتی عمر کا اثر جلدی دیکھائی نہیں دیتا۔

۔ سبز مٹر،  پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہے۔ جسکی وجہ سے انکے غذائی اجزاء کافی بڑھ جاتے ہیں۔

۔ سبز مٹر میں آئرن ، زنک ، مینگنیج اور کاپر ہوتا ہے جو جسم کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت بڑھ (ایمونٹی) صلاحیت کو بڑھاتا ہے تاکہ آپ کا جسم بیماریوں سے دور رہے۔

مٹر کے نقصانات

۔ اگر مٹر کو زیادہ مقدار میں کھایا جائے تو یہ ہاضمے کے لیے اچھا نہیں۔

۔ اسکو کھانے سے جسم میں گیس بننا، ڈکار آنا، قبض رہنا، پیٹ پھولنا، جیسے مسائل ہوتے ہیں۔

۔ پیٹ کا مسئلہ ہونے پر ہری مٹر کا استعمال کرنے سے بچے، اسکے علاوہ گیس سے متاثر مرد۔خواتین کو مٹر کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے اور زیادہ مٹر کھانے سے بچوں میں پیٹ کا مسئلہ ہوتا ہے۔


(نوٹ:  صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )