Type to search

آٹو موبائل

آٹو ایکسپو چینی کمپنی لا رہی ہے دنیا کی سب سے سستی الیکٹرک کار

آٹو ڈسک،4جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فروری 2020 میں ہونے والے آٹو ایکسپو میں چین کی آٹو میکر کمپنی گریٹ وال موٹرز اپنی ایس یو وی کے ساتھ ہندوستان میں انٹری کرنے کی تیاری کررہی ہے، گریٹ وال موٹرز نے اسکی تصدیق بھی کی ہے- چین میں سب سے زیادہ ایس یو وی بنانے والی جی ایم ڈبلیو چار برانڈس Haval, Wey, Ora حوال، ویے، اورا، اور گریٹ وال پک اپ بناتی ہے، وہیں ہندوستان میں وہ ھوال کو لانچ کرئے گی، وہیں حوال کا مقابلہ ایم جی ہیکٹر ، کیا سیلٹوس جیسی ایس یو وی سے ہوگا، جی ایم ڈبلیو آٹو ایکسپو میں حوال کی چار ایس یو وی ایچ 4، ایچ 5، ایچ6 ،ایچ 9 کے علاوہ سب سے سستی الیکٹرک کار کو بھی شو کیس کرسکتی ہے-

حوال ایچ 4 کا مقابلہ ہنڈائی کریٹا، ایم جی ہیکٹر، کیا سیلٹوس اور نسان ککس جیسے ایس یو وی سے ہوگا- وہیں اسکی لمبائی 4420 ایم ایم، چوڑائی 1845 ایم ایم اور اونچائی 1695 ایم ایم ہوگی- جبکہ اسکا وہیل بیس 2660 ا یم ایم کا ہوگا، کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ کریٹا سے لمبی ایس یو وی ہوگی- جس میں دو پیٹرول انجن ملیں گے، اسکا 1.3 لیٹر ٹربو چارڈ پیٹرول انجن 137 بی ایچ پی کا پاور اور 225 این ایم کا ٹرک دے گا، جبکہ 1.5 لیٹر کا ٹربو چارڈ پیٹرول انجن 166 بی ایچ پی کا پاور اور 285 این ایم کا ٹرک دے گا-

ایچ 4 میں کنیکٹیویٹی فیچرس کے ساتھ 12 انچ کا فولڈنگ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم ، ایل سی ڈی انسٹرومنٹ پینل، کی بورڈ اسٹائل سوئچ گیئر جیسے فیچرس ملیں گے-

ہوال ایچ 5 ایس یو وی کو کئی بار ہندوستان میں ٹیسٹنگ کے دوران اسپاٹ کیا جاچکا ہے اس ایس یو وی کا فرنٹکار جیسا ہے اور اس میں کرو ہیڈ لیمپس دئے جاسکتے ہیں، اس میں 17 انچ کے وہیلس دیئے جاسکتے ہیں، اس میں پانچ لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہوگی اور اس میں 460 لیٹر کا بوٹ اسپیس دیا جاسکتا ہے، اس میں 2.0 لیٹر کا انجن مل سکتا ہے- جو 120 بی ایچ پی کی پاور اور285 این ایم کا ٹرک دے گا، اسکی قیمت اٹھ سے دس لاکھ روپے کے درمیان رکھی جاسکتی ہے-

Tags:

You Might also Like