Type to search

فیشن

پرینکا چوپڑا کے بعد اریانا گرانڈے نے لوٹ لی گریمی ایوارڈس کی محفل

فیشن ڈسک،28جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) موقع تھا دنیا کے سب سے بڑے میوزک ایوارڈس کا، جہاں اس انڈسٹری سے جڑے ستارے اپنے سب سے شاندار لک میں یہاں نظر آئے۔ 26جنوری کو لاس اینجلس میں منعقد اس پروگرام میں جہاں بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اپنے خوبصورت گاؤن کی وجہ سے بحث میں رہی۔ وہیں اریانا گرانڈے بھی اپنی کپڑوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

یقیننا کسی فیشن شو سے کم نہیں نظر ارہا تھا گریمی ایوراڈس 2020 کے اس ایونٹ کا نظارہ۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے ستاروں ن پورے سال بھر پہلے سے اپنے ڈریس کی پلاننگ کررکھی ہو۔ اگر سب سے پرکشش ڈریس کے لیے یہاں کوئی ایوارڈ ہوتا تو پرینکا اور اریانا گرانڈے ٹکر میں ہوتے۔

اریانا گرانڈے اٹالین فیشن ڈیزائنر گیمبٹسٹا والی کی طرف سے ڈیزائن کی گئی ڈریس پہنی تھی۔ اریانا کی یہ گرے گاؤن آپ کو سوچنے پر مجبور کردے گی کہ آخر انہوں نے اس ڈریس کو ہینڈل کیسے کیا ہوگا۔
حالانکہ انہوں نے اس ایونٹ میں کئی الگ الگ ڈریس بدلے، انہوں نے اس ایوارڈ شو میں کئی پرفارمینس بھی دیئے۔ اپنے پرفارمینس سے انہوں نے گریمی اسٹیج کو بیڈ روم اور سلمیر پارٹی کے طور پر بدل دیا۔ اریانا نے آرکسٹرا اور رقاصوں کی ٹیم کے ساتھ اپنے ہی گانے ، ‘7 رنگس’ ، ‘ایمیجن’ اور ‘تھینک یو نیکسٹ’ پر پرفارم کیا۔

Tags:

You Might also Like