Type to search

اسپورٹس

دنیا کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان گریم اسمتھ نے کی دوسری شادی کی

اسپورٹس ڈسک، 5 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے دوسری بار شادی کرلی ہے۔ اسمتھ نے دو نومبر کو اپنی گرل فرینڈ رومی لانفرینچی کے ساتھ شادی کی۔ اسمتھ کے نام جنوبی افریقہ کے سب سے نوجوان کپتان ہونے کا ریکارڈ ہے۔

38 سال کے اسمتھ نے پیر کو اپنے شادی کی فوٹو ٹیوٹ کی۔ انہوں نے لکھا، دو نومبر کا دن بہت بہترین تھا۔

اس سے پہلے اسمتھ نے اگسٹ 2011 میں کیپ ٹاؤن میں آئرش پاپ اسٹار مورگن ڈی این  سے شادی کی تھی۔ دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔ حالانکہ فروری 2015 کو دونوں نے اعلان کیا کہ وہ طلاق لے رہے ہیں۔

ڈسمبر 2016 میں  اسمتھ کی موجودہ بیوی رومی نے ان کے تیسرے بیٹے کو جنم دیا۔ جنوبی افریقہ کے لیے اسمتھ نے 117 ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں انہوں نے 48.25 کی اوسط سے 9265 رن بنائے۔

اسمتھ سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کا ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں۔ اسمتھ کو 109 ٹیسٹوں میں 53 میں جیت حاصل ہوئی۔ رکی پونٹنگ دوسرے نمبر پر ہے۔ جنکی کپتانی میں آسٹریلیا نے 48 ٹیسٹ میچ جیتے۔

یاد دلادیں کہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ یکم فروری 1981 کو جوہانسبرگ میں پیدا ہوئے۔

Tags: