Type to search

ٹی وی اور فلم

گووندا نے شیئر کی بیٹے یش وردھن کی تصویر

گووندا کے بیٹے یش وردھن آہوجا

فلمی ڈسک ، 19 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر گووندا اور سنیتا آہوجا کے بیٹے یش وردھن ان دنوں اپنے اسٹائلش فوٹو کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

بالی ووڈ میں اپنے خاص انداز کے لیے مشہور اداکار گووندا بھلے ہی پردے سے ان دنوں دور ہو، لیکن وہ سوشل میڈیا پر آئے دنوں اپنی لیٹسٹ پوسٹ کو لیکر لائم لائٹ میں بنے رہتے ہیں-

گذشتہ دنوں گووندا اور انکی بیوی سنیتا آہوجا کو کپل شرما شو میں دیکھا گیا تھا- جسکے ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئے-
وہیں اب گووندا ہی نہیں انکا بیٹا یش وردھن آہوجا بھی خوب سرخیوں میں ہے- دراصل گووندا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بیٹے کی ڈیشنگ فوٹو شیئر کی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Govinda (@govinda_herono1)

 

گووندا نے حال ہی میں اپنے بیٹے یش وردھن آہوجا کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہے-

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یش وردھن آہوجا نے ڈینم شرٹ پہن رکھی ہے- گلے میں دو چین ڈالی ہوئی ہے-
وہ اس تصویر میں بے حد ہی اسٹائلش پوز دیتے نظر آرہے ہیں- اس تصویر پر روی دوبے، ماں سنیتا آہوجا ، راکھی ساونت سمیت کئی اسٹارس نے خوب تعریف کی-

اس تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی گووندا لکھتے ہیں، اتنے سالوں میں تم نے جو محنت کی ہے- وہ تمہارے چہرے پر جھلک رہی ہے-

تم نے جو اپنے آپ کو اعتماد دیا ہے، اس نے آپ کو ایک شخص سے ایک شخصیت کے طور پر میچور بنا دیا ہے- یہ دنیا میں سبھی کامیابیوں کی بنیاد ہے-

بتادیں کہ یشو وردھن نے لندن کے میٹ فلم اسکول سے ایکٹینگ سیکھی، اسکے علاوہ وہ آنے والی بالی ووڈ فلم کک ۲ میں ساجد نانڈیا والا کو اسیسٹ کریں گے۔ انہیں پروڈکشن اور ایکٹینگ میں دلچسپی ہے۔

گووندا کے انسٹاگرام پر 1.2 ملین فالوورس ہیں- گووندا بھلے ہی ان دنوں فلموں سے دور ہو، لیکن سوشل میڈیا پر انکی موجودگی زبردست طریقے سے رہتی ہے- وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعہ لائم لائٹ میں رہتے ہیں-

بتادیں کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی بیٹی ٹینا آہوجا نے اپنے کیریئر کی شروعات “سیکنڈ ہینڈ ہسبنڈ” سے کی تھی جو  کہ 3 جولائی 2015 کو ریلیز ہوا تھا-

انکا ایک گانا لک شیک 19 جولائی کو ریلیز ہوا تھا- ٹینا نے اس گانے کو انسٹاگرام پر شیئر کیا-