Type to search

بزنس

گوگل جیو میں 7.7 فیصد حصہ داری کے لئے 33737 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا

گوگل جیو

ممبئی، 15 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایشیا  کے  سب سے امیر مکیش  امبانی کی جیو پلیٹ فارم  میں سوشل میڈیا  کی اہم  کمپنی گوگل نے 33737 کروڑ روپے کی سرمایہ کرکے 7.7 فیصد حصہ داری خریدے گی۔

ریلائنس انڈسٹریز  لمٹیڈ  (آر آئی ایل)  کے چیئرمین۔منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر امبانی نے کمپنی کی 43ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں بدھ کو اس بات کا اعلان کیا۔

مسٹر امبانی  نے 5جی سولیوشن  ڈیولپ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے  وزیراعظم نریندر مودی کے  ویژن کے لئے وقف قراردیا۔   انہوں نے  کہا کہ کمپنی کا سرمایہ اکٹھا کرنے کا ہدف  پورا ہوگیا۔   جیو، رائٹس ایشو اور بی پی کو ملا کر مجموعی طور سے  دو لاکھ بارہ ہزار 809 کروڑ روپے  کی رقم  اکٹھی کی گئی۔

جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کا سلسلہ سوشل میڈیا کی ہی ایک دیگر بڑی کمپنی فیسبک کے ساتھ 22 اپریل کو شروع ہوا تھا۔  اس کے بعد جیو پلیٹ فارم میں  25.24 فیصد اکیوٹی کے لئے 12 سرمایہ کاروں کے تیرہ سرمایہ کاری کی تجویزوں سے  118318.45 کروڑ روپے کا سرمایہ آچکا ہے اور گوگل کو ملا کر 32.94 فیصد کے لے  مجموعی سرمایہ 152155.45 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

فیس بک کے بعد گوگل نے سب سے  زیادہ سرمایہ کاری کی  ہے۔ فیسبک نے جیو پلیٹ فارم  میں  9.99 فیصد اکیوٹی  کے  لئے 43754 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔

Tags:

You Might also Like