Type to search

بزنس

گوگل نے پے ٹی ایم کو پلے اسٹور سے ہٹایا

گوگل پے ٹی ایم

بزنس ڈسک،18ستمبر (ذرائع) ملک کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ادائیگی اور فائنانشیل سرویس ایپ پے ٹی ایم کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے- گوگل پلے اسٹور سے ابھی پے ٹی ایم کے اہم ایپ کو ہٹا دیا گیا ہے- جبکہ دوسرے ایپس پے ٹی ایم فار بزنس، پے ٹی ایم مال، پے ٹی ایم منی، اور دیگر موجود ہے- اپیل اسٹور پر آئی او ایس ایپ ابھی بھی دستیاب ہے- پے ٹی ایم کے علاوہ گوگل پلے سے پے ٹی ایم فرسٹ ایپ کو بھی ہٹا دیا گیا ہے- اس گیم میں بھی پیسے جتنے کے ساتھ فینٹسی کرکٹ فیچرس ہیں-

 

ہندوستان کی ڈیجیٹل ادائیگی کمپنی پے ٹی ایم کو گوگل نے زور کا جھٹکا دیا ہے- کمپنی کا ایپلیکیشن گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے- کمپنی پر قواعد کی خلاف ورزی کا الزام لگا ہے- پے ٹی ایم کی طرف سے ایک ٹیوٹ کرکے بتایا گیا ہے کہ پلے اسٹور پر فی الحال یہ ایپ کچھ وقت کے لیے دستیاب نہیں رہے گا- پے ٹی ایم کا پے ٹی ایم فرسٹ گیم ایپ بھی پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے-

پے ٹی ایم نے جمعہ کو ایک ٹیوٹ کرکے لکھا، ڈیئر پے ٹی ایم یوزرس ، پے ٹی ایم اینڈروئیڈ ایپ نئے ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈس کے لیے دستیاب نہیں ہے- ہم جلد ہی واپس آئیں گے- آپ کا پورا پیسہ محفوظ ہے اور آپ پے ٹی ایم عام طریقہ سے استعمال کرپائیں گے-
دراصل پے ٹی ایم کی طرف سے حال ہی میں فینٹسی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیا تھا- جسکے بعد یہ دونوں ہی ایپ ہٹا دیئے گئے ہیں-