Type to search

ٹیکنالوجی

گوگل نے ریلیز کیا اینڈروئیڈ 11، اسکرین ریکارڈنگ جیسے کئی شاندار فیچرس سے ہے لیس

ٹیکنالوجی ڈسک،21فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گوگل نے اینڈروئیڈ 11 آپریٹینگ سسٹم ریلیز کردیا ہے- کمپنی نے فی الحال اسکے ڈویلپر پریوو کو جاری کیا ہے- عام طور پر گوگل اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم کا پریوو مارچ میں ریلیز کرتا ہے، لیکن اس بار یہ قریب ایک مہینے پہلے ہی آگیا ہے، اینڈروئیڈ 11 میں کیا فیچرس ہونگے اس بارے میں تفصیلات کمپنی 12 سے 14 مئی کے درمیان ہونے والے گوگل I / O ایونٹ میں معلومات دے گی- بتایا جارہا ہے کہ اینڈروئیڈ 11 کا اسٹیبل ورژن اسی سال اگسٹ میں آنے کی امید ہے-

اینڈروئیڈ 11 کن فیچرس کے ساتھ آئے گا اس بارے میں آفیشل اور زیادہ معلومات 12 سے 14 مئی کے درمیان ملے گی- حالانکہ یوزرس کا جوش وخروش کو بڑھانے کے لیے گوگل نے اسکے کچھ فیچرس سے پردہ اٹھا دیا ہے- اینڈروئیڈ 11 کی سب سے خاص بات ہے کہ اس میں یوزرس حساس ڈیٹا اور فائیلس کو بہتر ڈھنگ سے مینج کر پائیں گے، گوگل کی کوشش ہے کہ وہ اینڈروئیڈ 11 کے ساتھ یوزرس کو بیسٹ سیکیوریٹی مہیا کرائے، اینڈروئیڈ 11 میں ملنے والے کچھ خاص فیچر اس طرح ہیں-

نیو اسکرین ٹائپ
فولڈایبل فونس کے بڑھتے کریز کو دیکھتے ہوئے گوگل نے اینڈروئیڈ 10 میں کئی فیچر دیئے ہیں- کمپنی اس او ایس کے ساتھ نئے اے پی آئی متعارف کرئے گی جسکے ایپ ڈویلپرس کو فون کے حساب سے ایپ کو آپٹیمائز کرنے سے سہولیات ہوگی- اینڈروئیڈ 11 کے ساتھ ڈویلپرس پنہول اسکرین اور واٹر فال اسکرین کو بھی مینج کرسکیں گے-

کیمرہ میں سدھار
اینڈروئیڈ11 کےس اتھ ایپ ڈویلپر نئے اے پی آئ کا استعمال کیمرہ استعمال کے دوران رنگ ٹون وائبریشن ، نوٹیفیکیشن یا الارم کو میوٹ کرنے کے لیے کرسکتے ہیں، اسکے ساتھ ہی گوگل بوکے موڈ کو بھی پہلے سے بہتر کرنے والا ہے-

بہتر ہوگی سیکیوریٹی
اینڈروئیڈ 11 کے ساتھ گوگل یوزرس کی سیکیوریٹی کو بہتر بنانے والا ہے- اسکے لیے کمپنی بایومیٹرکس سپورٹس کو بڑھانے والی ہے- بایومیٹرکس پرومپٹ اب تین مستند کو سپورٹ کرتا ہے- جس میں اسٹارنگ، ویک اور ڈیوائس کریڈیشنل شامل ہے- وہیں پروائسی میں سدھار کے لیے کمپنی اینڈروئیڈ 11 کے ساتھ نئے پرومشن آپشن ، اسٹوریج اپ ڈیٹس جیسے فیچر دستیاب کرانے والی ہے- اینڈروئیڈ 11 یوزرس کی پرائیوسی کی گوگل ون-ٹائم-پاس ورڈ سے سکیور کرنے والا ہے- ایسے میں اب جب بھی کسی ایپ کو ڈیوائس ایکسس کرنے سے پہلے او ٹی پی کی ضرورت پڑے گی صرف یوزر ہی انٹر کرسکتے ہیں-

ریکارڈنگ کرسکیں گے اسکرین
گوگل نے اینڈروئیڈ 11 کے ساتھ نیٹیو اسکرین ریکاریڈنگ فیچر بھی ایڈ کیے ہیں- اس فیچر کو کوئیک سیٹنگ ٹوگل میں جاکر ایکسس کیا جاسکتا ہے، اتنا ہی نہیں، اینڈروئیڈ 11 سپورٹ کرنے والے ڈیوائس میں اگر بلوٹوتھ آن ہے تو فلائٹ موڈ کے آن کرتے ہی آف ہوجائے گا-