Type to search

ٹیکنالوجی

گوگل پکسل 4 اے اسمارٹ فون لانچ

گوگل پکسل 4 اے

ٹیکنالوجی ڈسک،4اگسٹ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گوگل نے اپنا مقبول فون گوگل پکسل 4 اے لانچ کردیا ہے۔ اس فون کے بارے میں کئی مہینوں سے لیکس سامنے آرہے تھے۔ یہ فون اپنے پریڈیسر پکسل 3اے کا سیکسیر ہے۔ یہ فون پانچ ہول ڈسپلے کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ یہ فون گوگل پکسل 4 کا ٹونڈ ڈاؤن ورژن ہے جو گوگل نے پچھلے سال لانچ کیا تھا۔ پکسل 4 کی لانچنگ کے بعد ہی سستے پکسل فون کی بحث شروع ہوگئی تھی۔ اب کئی مہینوں کے انتظار کے بعد کمپنی نے اسے لانچ کیا ہے۔ یہ فون ٹائٹن ایم سیکیورٹی ماڈیول کے ساتھ آتا ہے۔

گوگل اپنے نئے اسمارٹ فون پکسل اے کو اکتوبر میں ہندوستانی بازار میں پیش کرئے گا۔ حالانکہ کمپنی اپنی 5جی ٹیکنالوجی پر مبنی پکسل 5 اور پکسل 4اے (5جی) ہندوستان اور سنگا پور کے بازار میں نہیں اتارے گی۔ پچھلے سال اکتوبر میں کمپنی نے انے پکسل 4 اور پکسل 4 ایکس ایل کو بھی ہندوستانی بازار میں پیش نہیں کیا تھا۔

گوگل پکسل 4 اے فون کے اسپیسیفکیشن

گوگل کا یہ فون لیٹسٹ اینڈروئیڈ 10 آپریٹینگ سسٹم پر رن کرتا ہے۔ فون میں نیا گوگل اسسٹنٹ دیا گیا ہے۔ گوگل کے اس فون میں 5.81 انچ فل ایچ ڈی + سپورٹ دیا گیا ہے۔ جسکا ریزولوشن 2340-1080 پکسل ہے۔ فون کوالکوم اسنی ڈریگن 730جی پروسیسر سے لیس ہے۔ فون میں 12میگا پکسل کا پرائمری کیمرا سینسر دیا گیا ہے۔ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے فون میں 8میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔ فون 6جی بی ریم کے ساتھ 128جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جو بڑھائی نہیں جاسکتی ہے۔

گوگل پکسل 4 اے 5جی میں ذیادہ بڑا ڈسپلے
کمپنی نے فون کے 4جی ویرینٹ کے علاوہ 5جی ویرینٹ بھی لانچ کیا ہے۔ 5جی ویرینٹ کی قیمت 499 ڈالر یعنی تقریبا 37000 روپے ہے۔ حالانکہ فون کے 5جی ویرینٹ کو ہندوستان اور سنگاپور میں لانچ نہیں کیا جائے گا۔

فون کی بیٹری اور کنیکٹیویٹی

فون میں کنیکٹیویٹی کے لیے 4جی ولٹ ایل ٹی ای ، وائی فائی 802، بلوٹوتھ وی 5.0، جی پی ایس / اے جی پی ایس، این ایف سی، یو ایس بی ٹائپ ۔ سی، اور 3.5ایم ایم جیک دی گئی ہے۔ فون کے ریئر میں فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔ فون میں 3140 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 18واٹ فاسٹ چارجینگ کے ساتھ آتی ہے۔

گوگل پکسل 4 اے فون کی قیمت

ہندوستان میں اس فون کا صرف 4جی ویرینٹ کی ہی لانچ کی جائے گی۔

اس فون کو 349 ڈالر یعنی تقریبا 26،300 روپے کی قیمت والے ٹیگ کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔

فون صرف 6جی بی + 128جی بی ویرینٹ میں ہی دستیاب ہے۔

یو ایس میں یہ فون پری۔ آرڈر کے لیے دستیاب ہے۔

اسے گوگل اسٹور اور گوگل فائی کے ذریعہ پری۔آرڈر کیا جاسکتے ہیں۔

دوسرے ملکوں میں یہ فون 20 اگسٹ سے دستیاب ہوگا۔

یہ فون جیٹ بلیک کلر آپشن میں لانچ کیا گیا ہے۔