Type to search

تعلیم اور ملازمت

مدھیہ پردیش کی اپرنا دوبے بنی گوگل کی تکنیکی مشیر

مدھیہ پردیش،29نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کہتے ہیں آپ اگر ہنر ہے تو آپ کو کامیابی کی چوٹی تک پہچنے میں کوئی نہیں روک سکتا ہے- کچھ ایسا ہی  کمال مدھیہ پردیش کے گونا شہر کی رہنے والی اپرنا دوبے نے کر دیکھایا ہے- اپرنا کا سلیکشن دنیا کی سب سے بڑی کمپنی میں سےایک گوگل میں ہوا ہے- کمپنی نے انہیں (ٹیکنیکل کنسلٹنٹ) تکنیکی مشیر کے طور پر تقرر کیا ہے-

کون ہے اپرنا دوبے؟

اپرنا دوبے نے اپنی 12ویں تک کی پڑھائی ایک کانوینٹ اسکول سے پوری کی ہے- اسکے بعد وہ راگھوگڑھ (گونا) جے پی انجینئرنگ یونیورسٹی سے اپنی بی ٹیک کی پڑھائی کررہی ہے- انکے والد کا نام نریندر دوبے ہے اور ماں کا نام وندنا دوبے ہے، وہ اپنے والد نریندر دوبے او رماں وندنا دوبے کے ساتھ سیتارام کالونی میں رہتی ہے-

ایسا ہوا سلیکشن

یونیورسٹی میں کیمپس سلیکشن کے دوران اپرنا کو یہ آفر گوگل سے ملا، ریٹرن امتحان کے علاوہ انٹرویو کے چار راؤنڈ بھی ہوئے تھے، ان سبھی کو اپرنا نے بڑی ہی آسانی سے پار کرلیا، اپرنا یونیورسٹی کی ایک واحد طالب علم ہے جنہیں اتنی بڑی کمپنی میں نوکری ملی ہے- انہیں تکنیکی مشیر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے-

Tags: