Type to search

ٹیکنالوجی

اب بلوٹوتھ کی مدد سے کرسکیں گے پیمنٹ، گوگل جلد لانچ کرئے گا اپنا اسمارٹ ڈیبیٹ کارڈ

google-smart-debit-card

ٹیکنالوجی ڈسک،18اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی فون بنانے والی کمپنی اپیل کی طرف سے کریڈیٹ کارڈ کی کامیاب لانچینگ کے بعد گوگل بھی پوری دنیا میں اپنا ورچیول اور فیزیکل اسمارٹ ڈیبیٹ کارڈ لانچ کرنے جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل اپنے ڈیبیٹ کارڈ میں کئی طرح کے خاص فیچرس لیکر آئے گا۔ یہ کارڈ کئی بینکوں کے ساتھ کو۔برانڈیڈ ہوگا۔ اس کارڈ کے لانچ کرنے سے گوگل کو کمائی کرنے کا ایک نیا آپشن بھی ملے گا۔

اس میں کرسکیں گے ڈیبیٹ کارڈ کا استعمال
گوگل کے اس ڈیبیٹ کارڈ کی مدد سے گراہک آن لائن کے علاوہ ریٹل دوکانوں سے بھی سامان خرید سکیں گے۔ یہ ڈیبیٹ کارڈ ایک گوگل ایپ سے کنیکٹ ہوگا۔ جسکے ذریعہ کوئی بھی شخص آسانی سے اپنی خریداری کو مانیٹر ، بینک بیلینس کو پتہ کرنے یا پھر کھاتے کو لاک کرسکیں گے۔

ان بینکوں کے ساتھ ہوگی پارٹنرشپ
جن بینکوں کے ساتھ گوگل اس کارڈ کو لانچ کرئے گا۔ ان میں سٹی بینک اور اسٹینفورڈ فیڈرل کریڈٹ یونین تک شامل ہے۔ اسکے علاوہ دنیا کے اہم بینکوں کے ساتھ گوگل اس ڈیبیٹ کارڈ کے لیے شراکت داری کرنے کی سوچ رہا ہے۔ اس کارڈ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسکا استعمال اسمارٹ فون پر بھی کیا جاسکے گا۔

ہندوستان میں مقبول ہے گوگل پے
ہندوستان میں گوگل پے کافی مقبول ہے۔ فی الحال یہ ایپ بھی کھاتہ داروں کو اپنا فیزیکل ڈیبیٹ کارڈ جوڑنے کی سہولت دیتا ہے۔ تاکہ لوگ ڈیجیٹل پیمنٹ میں اسکا استعمال کرسکیں۔ گوگل پے کارڈ کی مدد سے کمپنی کو ایک کنیکٹ بنانے میں مدد ملے گی۔ گوگل اس کارڈ سے ہونے والی خریداری پر یا کھاتے پر لگنے والے شرح کی معلومات کے لیے ایک انٹرچینج فیس لگا سکتا ہے۔

بلوٹوتھ کی مدد سے کرسکیں گے پیمنٹ
گوگل اسمارٹ ڈیبیٹ کارڈ میں لگے بلوٹوتھ کی مدد سے بھی پیمنٹ کرسکیں گے۔ اسکے ساتھ ہی ورچیول کارڈ کی مدد سے بھی آن لائن یا پھر ان ایپ پیمنٹ کرسکیں گے۔