Type to search

ٹیکنالوجی

گوگل کا کروم کاسٹ الٹرا جلد ہوگا لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،13مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیکنالوجی علاقے کی بڑی کمپنی گوگل جلد ہی کروم کاسٹ الٹرا کو نئے فیچرس کے ساتھ لانچ کرنے کی تیاری کررہا ہے- اس بار یہ خاص ہوگا کیونکہ نئے کروم کاسٹ سے اینڈروئیڈ ٹی وی کو ایک نئی پہچان ملے گی، معلومات کے مانیں تو اینڈروئیڈ ٹی وی کے سافٹ ویئر کو نئی شکل دی جائے گی اور کروم کاسٹ کے ساتھ مل کر یہ اپیل ٹی وی کو ٹکر دے گا-

گوگل کا یہ پراڈکٹ لیگ سے الگ ہٹ کر کام کرتا ہے، جہاں ایک طرف ایمیزون اور روکو اپنے گراہکوں کو مینو اور بلٹ ان اسٹریمنگ کی سہولت دیتی ہے- وہیں کروم کاسٹ صارفین کو موبائل کی چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین پر لانے کا کام کررہی ہے- کروم کاسٹ کی مدد سے لوگ آڈیو اور ویڈیو مواد کو اپنے فین سے ٹی وی پ ٹرانسفر کرسکتے ہیں- اور ایک بڑی اسکرین کا مزہ لے سکتے ہیں-

کیا ہوتا ہے کروم کاسٹ؟
یوزرس کو بڑی اسکرین پر لائیو اسٹریمنگ کی سہولت دینے کے لیے گوگل نے کروم کاسٹ کا ایجاد کیا ہے- کروم کاسٹ کو ٹی وی کے ایچ ڈی ایم آئی پورٹ میں لگایا جاتا ہے- اسے ٹی وی میں کنیکٹ کرکے آپ اسمارٹ فون یا کمپیوٹر کے ذریعہ ٹی وی اسکرین پر یوٹیوب کے ویڈیو اور لائیو اسٹریمنگ دیکھ سکتے ہیں- یہ ایک پین ڈرائیو کی طرح دیکھائی دیتا ہے-
pocket-lintفوٹو:

Tags: