Type to search

اسپورٹس

شان پولک : وہ دن گئے، جب ٹیم انڈیا کو تیسرا فاسٹ بولر نہیں ملتا تھا

شان پولک فاسٹ بولر

اسپورٹس ڈسک،15جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ افریقہ کے سابق فاسٹ بولر شان پولاک نے اتوار کو کہا کہ موجودہ وقت میں ہندوستان کے پاس تیز گیند باز شعبہ میں گہرائی ہے۔ وہ دن اب گذر گئے، جب ٹیم کو تیسرے یا بیک اپ تیز گیند باز کو تلاش کرنے کی لیے جدوجہد کرنا پڑتا تھا۔ اب ٹیم انڈیا کے پاس فاسٹ بولروں کی گہرائی ہے اور اسکے پاس ریزرو بالر بھی اچھی تعداد میں ہے۔

 

شان پولاک نے سونی ٹین پٹ اسٹاپ، پروگرام میں کہا، ہاں، وہ (ہندوستان) اب کافی مضبوط پوزیشن (تیسرے تیز گیندباز کو لیکر) میں ہے۔ گیندبازی میں گہرائی اور الگ الگ طرح کے گیند باز ہیں۔ کچھ گیند باز لمبے قد کے ہیں کچھ چھوٹے قد کے، کچھ گیند تیز کرتے ہیں تو کچھ سوئنگ کراتے ہیں۔ آپ ان سے اچھا توازن بنا سکتے ہیں۔

 

جسپریت بمرا کی قیادت میں ہندوسان کے پاس الگ الگ طرح کے تیز گیند باز ہیں۔ ایشانت شرما ، محمد سمیع ، بھونیشور کمرا اور امیش یادو جیسے گیندباز انکا ساتھ دیتے ہیں۔ ہندوستان کے پاس ٹھاکر دیپک چہر، اور نودیپ سونی جیسے نوجوان گیندبازوں کی اچھی بینچ اسٹرنتھ ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان نے کہا کہ ایک وقت تھا، جب ہندوستان کے پاس جواگل سریناتھ  اور وینکٹیش پرساد جیسے تیز گیند باز کے حمایت کے لیے کوئی تیسرا گیندباز نہیں تھا۔