Type to search

اسپورٹس

گولف سے ارجن ایوارڈ کے لیے راشد خان اور دو نام ہوئے نامزد

اسپورٹس ڈسک،5جون(بھاشا) گولفر راشد خان، آدیتی اشوک اور دیکشا ڈاگر کے نام کی سفارش قومی فیڈریشن نے اس سال ارجن ایوارڈ کے لیے کی ہے۔ راشد عالمی رینکنگ میں بہترین درجہ پر قابض ہندوستانی گولفر ہیں جبکہ 2016 ریو اولمپک میں حصہ لے چکی آدیتی اشوک کی ایک واحد گولفر ہیں جو اس وقت امریکہ میں لیڈیز پی جی اے ٹور میں کھیل رہی ہے۔ انہوں نے لیڈیز یوروپی ٹور میں تین جیت حاصل کی ہے۔

دیکشا نے خواتین کا ساؤتھ افریقن اوپن خطاب جیتا تھا اور 2017 ڈیف لمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا لیکن یہ ملتوری ہوگئے۔ ہندوستانی گولف اسوسی ایشن (آئی جی یو) نے انکے نام کی سفارش کی۔

پروفیشنل ادارے – ہندوستانی پروفیشنل گالف ٹور ( پی جی ٹی آئی) اور انڈین ویمن گولف ایسوسی ایشن (ڈبلیو جی اے آئی) اکثر اپنی طرف سے سفارش کیے گئے نام آئی جی یو کو بھیجتے ہیں۔ اگر کوویڈ 19 وبا نہیں ہوتی تو ان سبھی کو ٹوکیو اولمپک ٹیم میں جگہ بنانے کی امید تھی۔