Type to search

بزنس

ریکارڈ سطح پر سونے کی قیمت

بزنس ڈسک،7اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج سینسیکس میں ہورہے زبرست کاروبار اور عالمی تیزی کا سیدھا اثر سونے چاندی کی قیمتوں پر بھی دیکھ رہا ہے۔ عالمی بازاروں سے ملے مضبوط اشاروں سے منگل کو گھریلو بازار میں سونے کی قیمت پھر نئی اونچائی پر چلی گئی۔ مضبوط عالمی اشاروں سے سونے اور چاندی میں زور دار اچھال آیا ہے۔ بین الاقوامی بازار میں منوگل کو لگاتار پانچویں دن سونے میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ سونے کی قیمت میکس پر سات سال کے چوٹی پر چلا گیا ہے۔

ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر سونےکے جون میں ابتدائی کاروبار کے دوران صبح 10.18 بجے پچھلے سطح سے 1515 روپے یعنی 3.47فیصدی کی تیزی کے 45327 روپے فی 10 گرام پر کاروبار چل رہا تھا جبکہ سونے کی قیمت جون میں صبح نو بجے 4400 روپے پر کھلا اور 45724 روپے فی 10 گرام تک اچھلا۔

Tags:

You Might also Like