Type to search

بزنس

دو دن 1800 روپے کم ہوا 10 گرام سونے کی قیمت

بزنس ڈسک،20 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عالمی منڈی میں گراوٹ کے بعد آج گھریلو بازار میں بھی گولڈ کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ ایم سی ایکس پر جون فیوچر بازار کی قیمت 0.5 فیصدی یعنی 325 روپے فی 10 گرام گر کر 45500 روپے کے سطح پر آگیا ہے۔ اسکے پہلے سطح میں بھی سونے کی قیمت میں قریب 1600 روپے فی 10 گرام کی گراوٹ درج کی گئی تھی۔ اس طرح قریب 1800 روپے فی 10 گرام کی گراوٹ آچکی ہے۔

پچھلے ہفتے ہی 47327 روپے فی 10 گرام کے ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد فیوچر ڈیرویٹیو مارکٹ میں منافع بکنگ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ چاندی کی قیمت کی بات کریں تو ایم سی ایکس پر آج اس میں 0.3 فیصدی کی تیزی دیکھنے کو ملی۔ چاندی کی نئی قیمت 42940 روپے فی کلوگرام ہے۔ ڈالر کی قیمت میں 0.15 فیصدی کی مضبوطی آئی ہے۔ جسکے بعد دیگر کرنسی میں گولڈ خریدنے والے سرمایہ کاروں کے لیے مہنگا پڑا رہا ہے۔

Tags:

You Might also Like