Type to search

اسپورٹس

سونے میں آج دیکھی گراوٹ ، چاندی بھی ہوئی سستی

بزنس ڈسک،28اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں آج پھر گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ ایم سی ایکس (ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج) پر سونے کا فیوچر کاروبار گراوٹ کے لال نشان کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ سونے کی قیمت میں کچھ کمزوری دیکھائی دے رہی ہے۔ اور آج چاندی میں بھی ایک فیصدی سے ذیادہ کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار ہورہا ہے۔

آج ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج یعنی ایم سی ایکس پر سونے کا کاروبار دیکھیں تو اس میں قریب ایک فیصدی کی گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ ایم سی ایکس پر سونے کا 5جون 2020 کا فیوچر کاروبار دیکھے تو یہ 0.90 فیصدی کی گراوٹ کے ساتھ فی 10 گرام کے لیے 45776 پر کاروبار کررہا ہے۔

آج فیوچر کاروبار میں دیکھیں تو چاندی میں بھی گراوٹ کے ساتھ کاروبار ہورہا ہے۔ ایم سی ایکس پر چاندی کا 30 اپریل 2020 کا فیوچر ٹریڈ 41435 فی کلو پربنا ہوا ہے اس میں 1.25 فیصدی کی گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔

Tags:

You Might also Like