Type to search

آٹو موبائل

الیکٹرک ہممر، 3 سکنڈ میں پکڑے گی 100 کی رفتار

الیکٹرک ہممر

آٹو ڈسک،2فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جنرل موٹرس (جی ایم) کے ہممر برانڈ کی واپسی ہورہی ہے۔ جو الیکٹرک ہممر ہے۔ جنرل موٹرس نے ایک ٹیزر ویڈیو کے ذریعہ کنفرم کیا ہے کہ وہ ایک الیکٹرک ٹرک کے ساتھ ہممر نیم پلیٹ کو ریواو کرئے گی۔ جنرل موٹرس نے اعلان کیا ہے۔

کہ وہ ستمبر 2021 سے بیٹری۔پاورڈ ہممر پک۔اپ ٹرک فروخت کرنا شروع کرئے گی۔2 فبروری 2020 کو سپر باؤل گیم کے دوران دیکھایا جائے گا۔ اس ایڈ میں باکسٹ بال سپر اسٹار لیبرون جیمز دیکھیں گے۔

جنرل موٹرس نے ابھی اپنے الیکٹرک ٹرک کے کچھ ہی تفصیلات دیئے ہیں۔ اس الیکٹرک ٹرک کو 20 مئی کو آفیشل طور سے پیش کیا جائے گا۔

الیکٹرک میں بڑی بیٹری ہوگی۔ جو کہ 1000 بی ایچ پی کا پاور جنریٹ کرئے گی۔ الیکٹرک ہممر صرف 3 سکنڈ میں صفر سے 60 مائلس فی گھنٹہ (قریب 100 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار پکڑ لے گی۔ اسکا پیک ٹرک 15000 این ایم کے اوپر ہوگا۔