Type to search

بین الاقوامی

دنیا بھر میں کوویڈ 19 سے ہلاکتیں 2لاکھ کے پار

ڈبلیو ایچ او کا انتباہ ۔ جنہیں ایک بار ہوا کورونا ، انہیں دوبارہ نہیں ہوگا اس کے ثبوت نہیں


جینیوا،26اپریل (اے ایف ہی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک ہوئی ہلاکتیں کی تعداد 2 لاکھ کے پار جاچکی ہے۔ اس درمیان ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ہفتہ کے روز انتباہ کیا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ جن لوگوں کو پہلے کوویڈ 19 ہوا انہیں دوبارہ انفیکشن نہیں ہوگا۔ دنیا بھر میں رمضان شدروع ہوگیا ہے۔ کورونا انفیکشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے مسجدوں اور افطار کے لیے جمع ہونے سے دوری بنائی۔

اے ایف پی کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے معاملے بڑھ کر 28.6 لاکھ ہوگئے ہیں اور اس وائرس سے ہونے والی 2 لاکھ کے سطح کو پار کرگئی ہے۔ کورونا وائرس کا سب سے ذیادہ اثر یوروپ پر پڑا ہے۔ یوروپ میں اب تک 122171 موتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں سب سے ذیادہ 53070 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اسکے بعد اٹلی میں 26384، اسپین میں 22،902 ، فرانس میں 22،614 اور برطانیہ میں 20،319 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کو لیکر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ہفتہ کو کورونا وائرس سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ابھی ایسے کوئی ثوبت نہیں ہے کہ کوویڈ 19 سے متاثر ہوچکے لوگ، جن میں بیماری مزاحم قابلیت مضبوط ہے وہ محفوظ ہیں اور دوسری بارانکے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔

Tags:

You Might also Like