Type to search

اسپورٹس

گلین میکسویل نے ہندوستانی گرل فرینڈ وینی رمن سے کی منگنی

اسپورٹس ڈسک،27فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے دھماکہ خیز بلے باز گلین میکسویل نے اپنی ہندوستانی گرل فرینڈ وینی رمن کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیا ہے- اور اس جوڑے نے گذشتہ ہفتہ سگائی بھی کرلی ہے- گلین میکسویل اور انکی منگیتر وینی نے اپنے – اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس بات کو اپنے فینس اور رشتہ داروں سے شیئر بھی کیا ہے- میکسویل اور وینی کافی وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے، اور اب انہوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ لیا-

میکسویل نے وینی کے ساتھ انگوٹھی پہنی ہوئی ہے- وینی نے انگوٹھی دیکھاتے ہوئے پوز دیا ہے- میکسویل نے اس تصویر کے ساتھ رنگ والا ایموجی پوسٹ کیا ہے- اگر آپ کے من میں ابھی بھی تجسس یہ ہے کہ بھلے میکسویل نے اشارہ سگائی کا کیا ہو، لیکن ابھی تک کچھ کہا نہیں ہے تو وینی رمن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاکر آپ کو اس سوال کا حل مل جائے گا-

وینی نے اس تصویر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے اور انہوں نے اپنے فینس کو سگائی کی یہ بات بھی صاف صاف بتائی ہے- وینی نے لکھا، گذشتہ ہفتے مجھے سب سے پیارے لگنے والے شخص نے اس سے پوچھا شادی کروگی؟ اسکے بعد وینی نے خوشی اور رنگ کا ایموجی بناکر ہیش ٹیگ کے ساتھ ایسے لکھا ہے- بتادیں وینی آسٹریلیا کے میلبورن میں سیٹل ہے اور پیشے سے فارماسیسٹ ہے-

Tags:

You Might also Like