Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ویلکم ٹو بجرنگ پور میں نظر آئیں گے جارجیا اینڈریانی اور شریاس تلپڑے

فلم ویلکم ٹو بجرنگ پور

فلمی ڈسک، 28 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی جلد ہی فلم ویلکم ٹو بجرنگ پور میں نظر آئیں گی-

جارجیا اینڈریانی ایک ماڈل کے ساتھ ساتھ اداکارہ بھی ہے- وہ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن اپنے فینس کے ساتھ پوسٹ شیئر کرتی ہے-

جارجیا ، آشیش کمار دبے، اور ویر مہاجن کی ہدایت میں بننے والی فلم ویلکم ٹو بجرنگ کے ساتھ بالی ووڈ میں پہچان بنانے کے لیے پوری طرح تیا رہے-

دبنگ فلم کے ڈائریکٹر ارباز خان کافی وقت سے جارجیا کے ساتھ تعلقات میں ہے اور دونوں کئی بار سلمان خان کے خاندانی ایونٹس میں بھی نظر آچکی ہے-

جارجیا اینڈریانی جلد ہی ایکٹر شریاس تلپڑے کے ساتھ فلم “ویلکم ٹو بجرنگ پور” میں کام کرتی نظر آئیں گی-

 

فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے اور اسی درمیان سوشل میڈیا پر دونوں کا ایک ویڈیو بھی سامنے آگیا ہے جس میں دونوں فنکار ایک ساتھ کلیپ کرتے نظر آرہے ہیں-

بتادیں کہ جارجیا اینڈریانی ایک اٹالین ماڈل سے اداکارہ بنی ہے- جارجیا نے اپنے حالیہ میوزیکل ویڈیو لٹل اسٹار میں شہباز بادشاہ کے ساتھ اپنے کمال کی پرفارمینس سے سبھی کو متاثر کیا تھا-

اب جارجیا اینڈرانی آشش کمار دوبے اور ویر مہاجن کی طرف سے ہدایت کاری میں ویلکم ٹو بجرنگ پور کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے-

اس فلم میں جارجیا کا ایک الگ انداز دیکھنے کو ملنے والا ہے- فینس اس فلم کو لیکر پرجوش ہیں-

ویلکم ٹو بجرجنگ پور’ میں جارجیا اینڈریانی ، شریاس تلپڑے، سنجے مشرا ، تگمنشو دھولیا اور محمد علی ، جیسے بہترین فنکار ہیں-

ویلکم ٹو بجرنگ پور ایک کامیڈی فلم ہے- فلم کی شوٹنگ 26 جولائی سے شروع ہوگئی ہے اور اسے میڈ فلمز انٹرٹیمنٹ اور انجم رضوی فلم کمپنی (اے آر ایف سی) کے لیبل کے تحت بنایا جارہا ہے-

فلم کی ہدایت کار ، مصنف ، پروڈیوسر آشیش کمار نے “فن ان گوا” ، 100 گرام زندگی ، جیسے کئی فلمیں لکھے ہیں-

 

 

بتادیں کہ جارجیا اینڈریانی کی پیدائش 20 جون 1989 کو اٹلی میں ہوئی۔ انکی ایک بہن ہے۔ انہوں نے اپنی بچپن اور لڑکپن لندن اور اٹلی میں گذارا ۔ وہ پروفیشنل ماڈل، اداکارہ اور ڈانسر ہے۔

انہوں نے سال 2017 میں بالی ووڈ فلم گیسٹ ان لندن سے ڈیبیو کیا۔ اس فلم کو اشون دھیر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

جارجیا اینڈریانی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرکے فینس کو دیوانہ بناتی رہتی ہے۔
جارجیا اینڈریانی بالی ووڈ اداکارہ ارباز خان سے 22 سال چھوٹی ہے ۔

اداکارہ جارجیا کو مکا سنگھ کے ساتھ انکے میوزک البم میں ، روپ تیرا مستانہ ، کے ریمیک گانے میں دیکھا گیا تھا-

بتادیں کہ فلم ‘اقبال’ (2005) اور ‘ڈور’ (2006) سے سنجیدہ اداکار کے طور پر پہچان بنانے والے شریاس تلپڑے کی پیدائش 27 جنوری 1976 کو ممبئی ، مہاراشٹر میں ہوئی-

وہ ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کرچکے ہیں- سال 2002 میں آئی تھریلر فلم آنکھیں میں انہوں نے چائے والا کا کیمیو رول کیا-

شریاس تلپڑے کو سال 2005 میں فلم اقبال کے لیے فلم فیئر کا بیسٹ میل ڈیبیو ایوارڈ ملا،

Tags:

You Might also Like