Type to search

وائرل

جارجیا اینڈریانی نے گولڈن سوئم سوٹ میں شیئر کی گلیمرس فوٹو

جارجیا اینڈریانی سوئم سوٹ

فلمی ڈسک، 9 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی وڈ اداکار ارباز خان کی گرل فرینڈ اور ماڈل اداکارہ جارجیا اینڈریانی ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو ہے۔

اکثر ارباز خان اور جارجیا ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔ دونوں کی کئی فوٹوز اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔

اداکارہ جارجیا ، آشیش کمار دبے، اور ویر مہاجن کی ہدایت میں بننے والی فلم ویلکم ٹو بجرنگ پور کے ساتھ بالی ووڈ میں پہچان بنانے کے لیے پوری طرح تیا رہے-

حال ہی میں جارجیا نے اپنے انسٹاگرام پر سوئمنگ پول کے کنارے گولڈن کلر کے سوئم سوٹ پہنے تصویر شیئر کی ۔ جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

 

جارجیا کا یہ فوٹو کافی شاندار لگ رہا ہے وہ تصویر میں کافی گلیمرس لگ رہی ہے۔ فینس انکے اس لک کی خوب تعریف کررہے ہیں۔ ایک فین نے لکھا ہے اسی کا انتظار تھا، دوسرے نے لکھا ’لوکنگ سو بیوٹیفول’۔

اس سے پہلے بھی جارجیا سوئمنگ پول سے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں وہ ریڈ کلر کی بکنی میں نظر آئی تھی ، ویڈیو میں وہ اپنا سر پانی سے نکالتے ہوئے کافی قاتلانہ لگ رہی ہے۔

جارجیا اینڈریانی جلد ہی ایکٹر شریاس تلپڑے کے ساتھ فلم “ویلکم ٹو بجرنگ پور” میں کام کرتی نظر آئیں گی-

فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے اور اسی درمیان سوشل میڈیا پر دونوں کا ایک ویڈیو بھی سامنے آگیا ہے جس میں دونوں فنکار ایک ساتھ کلیپ کرتے نظر آرہے ہیں-

بتادیں کہ جارجیا اینڈریانی کی پیدائش 20 جون 1989 کو اٹلی میں ہوئی۔ انکی ایک بہن ہے۔ انہوں نے اپنی بچپن اور لڑکپن لندن اور اٹلی میں گذارا ۔ وہ پروفیشنل ماڈل، اداکارہ اور ڈانسر ہے۔

 

انہوں نے سال 2017 میں بالی ووڈ فلم گیسٹ ان لندن سے ڈیبیو کیا۔ اس فلم کو اشون دھیر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

جارجیا اینڈریانی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرکے فینس کو دیوانہ بناتی رہتی ہے۔

جارجیا اینڈریانی بالی ووڈ اداکارہ ارباز خان سے 22 سال چھوٹی ہے ۔

جارجیا نے اپنی اداکاری کا آغاز ویب سیریز ‘کیرولین اینڈ کاماکشی’ سے کیا ، جس کے بعد وہ گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ میوزک البم ‘روپ تیرا مستانہ’ میں نظر آئیں۔

اداکارہ جارجیا کو مکا سنگھ کے ساتھ انکے میوزک البم میں ، روپ تیرا مستانہ ، کے ریمیک گانے میں دیکھا گیا تھا-

فلم بجرنگ پور کے علاوہ جارجیا جلد ہی فلم سری دیوی بنگلو میں ایک الگ انداز میں نظر آنے والی ہے۔ فلم میں انکے ساتھ ارباز خان اور پریا پرکاش بھی نظر آنے والے ہیں۔

Tags:

You Might also Like