Type to search

ٹیکنالوجی

جیونی میکس پرو 6000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ لانچ، قیمت 7 ہزار روپے سے کم

جیونی میکس پرو

ٹیکنالوجی ڈسک، 2 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جیونی میکس پرو اسمارٹ فون کو کمپنی کے لیٹسٹ بجٹ اسمارٹ فون کے طور پر ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔

اینڈروئیڈ 10 پر چلنے والے اس فون میں 6000ایم اے ایچ کی بیٹری اور زبردست فیچرس موجود ہیں۔ فون کی قیمت 6999 روپے ہے۔

سیلفی کے لیے 8 میگا پکلس کیمرا والے اس فون کی سیل 8 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے فلپ کارٹ پر شروع ہوگی۔

 اسمارٹ فون کے اسپیسیفیکیشن کی بات کریں تو یہ فون 6000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے۔

جس میں آپ کو 34 دن تک اسٹینڈ بائے ملتا ہے۔ جبکہ پچھلے ورژن میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری موجود تھی۔ فوٹوگرافی کے لیے فون میں ڈوئل ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ وہی اس میں 6.52 انچ کا ڈسپلے موجود ہے۔ فون میں آپ کو فیس۔ان لاک جیسے فیچرس بھی ملتے ہیں۔

جیونی میکس پرو کی قیمت

اسکے 3 جی بی ریم اور 32 جی بی ریم ویرینٹ کی قیمت ہندوستان میں 6999 روپے تک کی گئی ہے۔ جیونی میکس پرو کی پہلی سیل فلپ کارٹ کے ذریعہ سے 8 مارچ دوپہر 12 بجے سے شروع ہونے والی ہے۔

جیونی میکس پرو فلپ کارٹ کی ویب کے پیج پر لائیو کیا گیا ہے۔ جسکے مطابق اسمارٹ فون سنگل ریم اور اسٹوریج کنفگریشن کے ساتھ آتا ہے۔

جیونی میکس پرو کے اسپیسیفیکیشن

یہ فون اینڈروئیڈ 10 پر کام کرتا ہے۔

ڈوئل سم

فون میں 2.5ڈی کروڈ گلاس اسکرین پروٹیکشن

فون 6.52 انچ کا ایچ ڈی + فل ویو ڈسپلے

اوکٹا کور اسپریڈٹرم 9863اے چپ سیٹ

کلاک اسپیڈ 1.6 گیگا ہرٹز

فون میں 3 جی بی ریم

ڈوئل ریئر کیمرا سیٹ اپ

پرائمری کیمرا 13 میگا پکسل

فون میں 2 میگا پکسل بوکہے لینس موجود

سیلفی کے لیے 8 میگا پکلس کا کیمرا

جیونی میکس پرو کی بیٹری اور دیگر فیچرس

جیونی میں 32 جی بی ریم سے لیس

مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ 256 جی بی بڑھانے کی سہولت

جیونی میکس فون میں 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری، فون 34 دن تک اسٹینڈ بائی

فون 115 گھنٹے تک میوزک پلے بیک، فون 60 گھنٹے تک کالنگ

اور 13 گھنٹے تک فلم اور 12 گھنٹے تک گیمنگ کا تجربہ۔