Type to search

ٹیکنالوجی

جیونی ایم15 اسمارٹ فون لانچ، 5100ایم اے ایچ بیٹری اور 48 میگا پکسل کیمرا

جیونی ایم15

جیونی ایم15 فون میں 5100 ایم اے ایچ کی بیٹری
میڈیا ٹیک ہیلیو جی90 پروسیسر
ریم 8 جی بی، اسٹوریج 128 جی بی
پرائمری کیمرا 48 میگا پکسل


ٹیکنالوجی ڈسک،1 جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی جیونی نے نیا جیونی ایم15 ڈیوائس لانچ کیا ہے۔ یہ ایک مڈ رینج اسمارٹ فون ہے۔ جیونی ایم 15 اسمارٹ فون کو نائجیریا میں لانچ کردیا گیا ہے۔ جیونی ایم 15 فون جیونی ایم12 کا سکسیر ہے۔

یہ فون پچھلے سال نومبر میں لانچ کیا گیا تھا۔ کمپنی کی طرف سے لانچ کیا گیا  یہ فون کافی شاندار فیچرس سے لیس ہے۔ جیونی ایم15 فون کو دو کنفیگریشن میں پیش کیا گیا ہے۔

فون میں 48 میگا پکسل کا کواڈ کیمرا سیٹ اپ ، پنچ ہول ڈسپلے اور گیمنگ پروسیسر جیسے فیچرس ہیں۔
جیونی ایم15 کے اسپیسیفیکیشن کی بات کریں تو اس میں کواڈ ریئر کمیرا سیٹ اپ، میڈیا ٹیک پروسیسر، 5100ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ ساتھ رپیڈ چارجینگ سپورٹ بھی ملے گا۔
کمپنی نے ہندوستان میں اپنے بجٹ اسمارٹ فون سیگمنٹ کو جیونی میکس پرو کے لانچ کے ساتھ ایک نیا اسٹارٹ دیا ہے۔
ایسی امید لگائی جارہی ہے کہ یہ کمپنی شروعات میں بجٹ اور مڈ رینج اسمارٹ فون کے ساتھ بازار میں واپسی کرنا چاہتی ہے۔ حالانکہ کمپنی نے ابھی تک 5جی کی دوڑ میں انٹر نہیں ہوئی ہے۔

جیونی ایم15 کی قیمت اور دستیابی

 فون کی بین الاقوامی دستیابی سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہے۔

گزموچینا کی رپورٹ کے مطابق جیونی ایم 15 فون دو کنفیگریشن میں پیش کیا ہے۔ فون کے 6 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت این جی 90800 (تقریبا 16030 روپے) ہے۔
فون کے دوسرے 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت این جی این 106200 (تقریبا 18714 روپے) ہے۔

جیونی ایم15 کے اسپیسفیکیشنس اور فیچرس
جیونی ایم15 فون میں 6.67 انچ فل ایچ ڈی
آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 2400-1080 پکسل
ریفریش ریٹ 60 ہرٹز
آسکپیٹ ریشو 20:9
میڈیا ٹیک ہیلیو جی90 پروسیسر
ریم 8 جی بی
اسٹوریج 128 جی بی

جیونی ایم15 فون کے کیمرا فیچرس
کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ
پرائمری کیمرا 48 میگا پکسل
الٹر وائیڈ کیمرا 5 میگا پکسل
میکرو کیمرا 2 میگا پکسل
ڈپتھ کیمرا 2 میگا پکسل
سیفلی کے لیے 16 میگا پکسل

جیونی ایم 15 کے دیگر فیچرس
فون میں 5100 ایم اے ایچ کی بیٹری
اسکے ساتھ 18 واٹ رپیڈ چارجینگ سپورٹ
فون میں 4جی ایل ٹی ای
وائی فائی، جی پی ایس
بلوٹوتھ، یو ایس بی
ہیڈ فون جیک 3.5 ایم ایم

جیونی ایم 15 کے سینسر
پراکسیمیٹی سینسر
ایکسلرومیٹر اور
فنگر پرنٹ سینسر

جیونی ایم 15 کے اسپیسفیکیشن

پرفارمینسMediatek MT6785 Helio G90 (12 nm)
ڈسپلے6.67 inches (16.94 cm)
اسٹوریج128 GB
کیمرا48 MP + 5 MP + 2 MP + 2 MP
بیٹری5100 mAh
ہندوستان میں قیمت23595
ریم6 GB