Type to search

ٹی وی اور فلم

گم ہے کسی کے پیار میں، کی اداکارہ یامنی ملہوترا

اداکارہ یامنی ملہوترا

ٹی وی ڈسک،4 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2014 میں پنجابی فلم میں تیری تو میرا سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ یامنی ملہوترا اسٹار پلس کے سیریل گم ہے کسی کے پیار میں، میں اہم رول ادا کررہی ہے۔

چھوٹے پردے کے مقبول شوز میں سے ایک شو گم ہے کسی کے پیار میں ، کم وقت میں سیریل کی اسٹار کاسٹ ناظرین کے درمیان خوب مقبول ہوچکی ہے۔

ہر اسٹار اپنے اصل نام کے بجائے آن اسکرین کردار سے زیادہ مقبول ہوچکا ہے۔ انہی میں سے ایک شیوانی بوا کا کردار ہے جو اداکارہ یامنی ملہوترا نبھا رہی ہے۔

اسٹار پلس کے شو گم ہے کسی کے پیار میں ، میں شیوانی چوہان کم ہی نظر آتی ہے لیکن انکا کردار کافی اہم ہے۔ پردے پر یامنی ملہوترا اسے بخوبی نبھا رہی ہے۔

 

بھلے ہی گم ہے کسی کے پیار میں ، یامنی ملہوترا عمر دراز رول کررہی ہے لیکن اصل میں وہ کافی نوجوان ہے۔

اداکارہ یامنی صرف 28 سال کی ہے اور کافی بولڈ ہے۔ گم ہے کسی کے پیار میں کی اداکارہ یامنی ملہوترا سوشل میڈیا انکی ہاٹ فوٹوز سے بھرا ہوا ہے۔ انکا ہر لک قابل تعریف ہے۔

یامنی ملہوترا فی الحال سنگل ہے اور وہ ابھی کسی کو ڈیٹ بھی نہیں کررہی ہے۔ اسکا خلاصہ خود اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کیا۔

اداکارہ یامنی ملہوترا ایک حادثہ کا شکار ہوچکی ہے ، اگسٹ 2021 میں ایک حادثہ ہوا تھا۔ یامنی کی چلتی کار میں آگ لگ گئی تھی اور حادثے کے وقت وہ کار میں تھی۔ اس حادثے میں بال بال بچ گئی تھی۔

 

بتادیں کہ یامنی ملہوترا کی پیدائش 20 ستمبر 1993 کو نئی دہلی میں ہوئی۔ انکی والدہ کا نام وینا ملہوترا ہے جو ایک ڈاکٹر ہے۔ اور وہ پیشے سے ڈاکٹر ہے۔ پنجابی فلموں میں ڈیبیو سے پہلے وہ ڈینٹسٹ کے طور پر اپنی پرایکٹس کرتی تھی۔

سال 2014 میں وہ پنجابی فلم میں تیری تو میرا سے ڈیبیو کیا تھا۔

گم ہے کسی کے پیار میں یامنی کا پہلا ٹی وی شو ہے۔ اداکارہ اس سے پہلے میں تیری تو میرا، دل ہونا چاہیدا جوان جیسے پنجابی فلموں میں نظر آچکی ہے۔