Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز گھر واپسی کی اداکارہ انوشکا کوشک

انوشکا کوشک

فلمی ڈسک، 9 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سہارنپور جیسے چھوٹے شہر سے آئی انوشکا کوشک نے کریش کورس اور گھر واپسی جیسی ویب سیریز سے اپنی زبردست پہچان بنائی ہے۔

انوشکا جلد ہی فلموں میں بھی نظر آئیں گی، آئیے جانتے ہیں انوشکا کوشک کے بارے میں۔

 

 

انوشکا کا ماننا ہے کہ اگر انسان چاہے تو کیا کچھ نہیں کرسکتا۔ انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ چاہتا ہے تو گاؤں سے کیا، کسی بھی جگہ سے آکر اپنی پہچان بناسکتا ہے۔

 

 

انوشکا کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ ایکٹینگ کی دنیا میں آئے اور بچپن سے کلاسیکل ڈانسر ہے۔

انوشکا کو لگا کہ ڈانس سے انہیں ایکٹینگ کرنے میں آسانی ہوگی۔ انوشکا اسکول میں بھی ایکٹینگ کرتی تھی، تو سب کو معلوم تھا کہ انوشکا کو اداکاری پسند ہے۔

انوشکا کی ٹیچر نے کہا تھا کہ اگر آپ ایکٹینگ کو سنجیدگی سے لینا ہے تو ڈی یو میں داخلہ لے کیونکہ وہاں تھیٹر کافی اچھا ہوتا ہے۔

 

انوشکا کے والد بہت اچھے گلوکار ہیں۔ اگر ان کی گائیکی پر توجہ دی جاتی تو شاید وہ کچھ اور ہوتے۔ لیکن پھر انہوں نے انجینئرنگ کی۔ آج بھی انہیں گانے کا شوق ہے۔ اس لیے وہ مجھے ایک فنکار سمجھتح ہیں، اس لیے انہیں ایکٹینگ کے لیے راضی کرنا مشکل نہیں تھا۔ میرا ماننا ہے کہ میں انکا ایک گانا ریکارڈ کروا کر ریلیز کروں۔

 

 

انوشکا کو ویڈیوز نے بہت مدد کی۔ ان ویڈیوز کو ہر کوئی آسانی سے اپنے فون میں دیکھ سکتا ہے۔ اس میں جو لوگ کمنٹ کرتے ہیں، اس سے آپکا فین بیس بہت اچھا بن جاتا ہے۔ میرے دوستوں کو رومانٹک سین سے تھوڑا مسئلہ تھا۔ انہیں ہوتا تھا کہ ارے شرما جی کی لڑکی کیسے یہ رومانٹک سین کررہی ہے۔ انہیں بھی وقت لگا اس چیز کو سمجھنے میں۔ اس وقت تب شاید برا لگتا تھا، میں رو بھی دیتی تھی، لیکن ابھی میں خوش ہوں تو اس بارے میں کیا کہوں۔

 

 

انوشکا تگمانشو دھولیا کے شو گرمی کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ اسکی کہانی طلبہ کی سیاست کے اوپر ہے۔ اسکی شوٹنگ الہ آباد یونیورسٹی میں کی ہے۔

اسکے علاوہ انوشکا کوشک ارباز خان کی فلم پٹنہ شکلا ہوگی۔ اسکی شوٹنگ بھی پوری ہوگئی ہے۔ اس میں روینہ ٹنڈن اور ستیش کوشک ہونگے۔ اس کے علاوہ ایک اور سیریز میں کام کر رہی ہوں۔

 

بتادیں کہ انوشکا کوشک کی پیدائش 21 جولائی 1999 کو سہارنپور میں ہوئی۔ انکے والد راجیو شرما اور والدہ کسم شرما ہیں۔ انکا ایک بھائی سرتھک شرما ہے۔ انہوں نے سہارنپور میں تھیڑ پلے کیا۔ انوشکا نے یوٹیوب پر کچھ ویڈیوز کیے ہیں۔

انوشکا کوشک نے سال 2018 میں فلم ایس پی چوہان سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا۔ جس میں جمی شیرگل اور یوویکا چودھری اہم رول میں تھے۔ اور سال 2019 میں ویب سیریز فلیمس سے ڈیبیو کیا۔