Type to search

ٹی وی اور فلم

رتیش دیشمکھ اور جینیلیا ڈی سوزا نے لیا اپنے اعضاء کو عطیہ کرنے کا عہد

genelia-dsouza

فلمی ڈسک،2جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر رتیش دیشمکھ اور انکی بیوی و اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا اپنے انداز کے لیے خوب جانے جاتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی سوشل میڈیا پر بھی خوب ایکٹیو رہتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمیشہ فوٹو اور ویڈیو شیئر کرکے فینس سے جڑے رہتے ہیں۔ حال ہی میں رتیش اور جینیلیا ڈی سوزا نے اپنی زندگی سے جڑا خاص فیصلہ لیا ہے۔ جسے سن کر ہر کوئی انکی تعریف کررہا ہے۔ دراصل جینیلیا ڈی سوزا اور رتیش دیشمکھ نے ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر اپنے اعضاء کا عطیہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس بات کی معلومات دونوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرکے دی ہے۔

رتیش دیشمکھ نے جینیلیا ڈی سوزا کے ساتھ ویڈیو شیئر کیا۔ ایکٹر نے کہا ہم نے اس بارے میں کئی بار سوچا، لیکن بدقسمتی سے کبھی آپ لوگوں سے کہے نہیں پائے۔ تو آج یکم جولائی کو ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم دونوں نے عہد لیا ہے اپنے اعضاٍٍء عطیہ کرنے کا۔ وہیں جینیلیا ڈی سوزا نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ آپ لوگ بھی اس طرح سے عطیہ کرسکتے ہیں کہ مہربانی کریں۔ جینیلیا ڈی سوزا اور رتیش دیشمکھ کے اس قدم کو لیکر فینس انکی خوب تعریف کررہے ہیں۔ ساتھ ہی انکا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

 

جینیلیا ڈی سوزا نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، میں اور رتیش اس بارے میں کافی وقت سے سوچ رہے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے ہم ایسا کرنہیں پائے۔ آج ڈاکٹر ڈے کے دن ہم اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا عہد لیتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like