Type to search

اسپورٹس

گوتم گمبھیر نے کہا – اس کپتان کے لئے اپنی جان بھی دے سکتا ہوں

اسپورٹس ڈسک،3مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کے لیجنڈ اوپنر گوتم گمبھیر نے انسٹاگرام پر براہ راست چیٹ کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ کپتان کا انکشاف کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس کپتان کے لیے میں اپنی جان بھی دے سکتا ہوں۔ گوتم گمبھیر نے لائیو ویڈیو میں کہا کہ وہ سورو گنگولی ، راہول ڈریوڈ، دھونی اور کمبلے کی کپتانی میں کھیلے لیکن انکی نظر میں بہترین کپتان انیل کمبلے ہیں۔

 

گوتم گمبھیر نے ایک واقع کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بات سمجھ سے کی تھی جسے میں کبھی نہیں سکتا ہوں۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ سال 2008 میں بنگلور ٹیسٹ میچ سے پہلے وہ میرے اور سہواگ کے پاس آئے اور کہا کہ آپ اس سیریز کے چاروں ٹیسٹ میں کھیلیں گے چاہے آپ کیوں نہ بنا کوئی رن بنائے آوٹ ہوجائے۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ انیل بھائی نے جو یہ باتیں کہی اسکے بعد سے میں انکا مداح ہوگیا۔کمبلے اگر اور ٹیسٹ میچ کھیلے ہوتے تو ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان بھی بن جاتے۔

گوتم گمبھیر نے آگے لائیو چیٹ میں کہا کہ کپتان کے طور پر آپ کو کھلاڑی کو سپورٹ کرنا ہوتا ہے۔ جیسا دھونی نے روہت شرما کے ساتھ کیا۔ دھونی نے ہمیشہ سے روہت کے ٹیلنٹ کو اہمیت دی اور سپورٹ کیا۔ رہوت آج جو بھی بن پائے ہیں اسکا کریڈیٹ دھونی کو ہی جاتا ہے۔ گوتم گمبھیر نے اپنے لائیو چیٹ میں کہا کہ سیلکٹرز کھلاڑی کو نہیں بناتے ہیں بلکہ کپتان ہی ہیں جو اپنے کھلاڑیوں سے پرفارمینس میدان پر نکلوا سکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like