Type to search

ٹی وی اور فلم

رادھے فلم کے ویلن ایکٹر گوتم گلاٹی

گوتم گلاٹی

فلمی ڈسک،17 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان اور دیشا پٹانی اسٹارر فلم رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی عید کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز ہوئی۔ فلم رادھے میں گرگٹ کا رول پلے کرنے والے ایکٹر گوتم گلاٹی نے یاد کیا ہے کہ کیسے فلم کے لیڈ ایکٹر سلمان خان نے انکے لک کو طے کرنے میں خاص دلچسپی لی۔

بگ باس سے مشہور گوتم کہتے ہیں کہ انہوں نے او ٹی ٹی پر شو دیکھے تاکہ یہ یقینی ہوسکے کہ انکے اپنے کیریکٹر کی باریکیاں صحیح ہے۔

 

انہوں نے کہا، میں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کئی شو دیکھے، تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ منفی کردار کے شیڈز کو کیسے نکھارا جائے۔ لک سے لیکر ایکسپریشن تک اور بھی بہت کچھ ، پھر میں نے سلمان سر کے یقین کے ساتھ گرگٹ میں اپنے شیڈز جوڑے اور اس طرح یہ کردار زندگی میں لایا گیا۔

اداکار نے کہا کہ انہوں نے ایکشن کے لیے بڑے پیمانے پر تربیت بھی لی۔ انہوں نے یہ بات بھی شیئر کی کہ کیسے سلمان خان نے اس فلم میں انکے لک کو لیکر کافی مدد کی۔

ایکٹر گوتم گلاٹی نے کہا، ٹیٹو اور بال کٹوانے کا تصور میں سلمان سر نے ہی طے کیا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے اسکا پلان آخر تک کیا۔

ایکٹر گوتم گلاٹی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ سلمان خان نے فلم میں انکے لک کو سلمان نے تجویز دی ہے۔ انہوں نے فلم میں سے ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

 

اس تصویر میں وہ کو۔اسٹار دیشا پٹانی اور رندیپ ہوڈا کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس میں دیشا پٹانی میں منہ پر ڈکٹ ٹیپ لگا ہوا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن بھی دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ، اس پر صرف غلط  کمنٹ ہی کریں۔ ایک طرف ایکسٹراکشن اور دوسری طرف ڈسٹراکشن؛؛؛ بہت زیادہ مستی “

وہیں بات کریں فلم میں گوتم گلاٹی کی پرفارمینس کی تو انہوں نے ویلن کا زبردست کردار ادا کیا۔ گوتم کے اس رول سے پوری دنیا فین بن چکی ہے۔

فلم میں انکے لک اور ایکٹینگ کی خوب تعریف ہورہی ہے اور انہوں نے اسکا پورا کریڈیٹ سلمان کو دیا ہے۔

ایکشن کے لیے بہت ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے اور کئی بار تو یہ صبح سے رات تک چلتی ہے۔ یہ فلم حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پے۔ویو پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔

فلم کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم میں پربھو دیوا نے اسے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی تاریخ رقم کی۔ ریلیز ڈیٹ پر آن لائن دیکھے جانے والی یہ پہلی فلم بنی ہے۔

گوتم گلاٹی کون ہے؟

گوتم گلاٹی کی پیدائش 27 نومبر 1987 کو دہلی میں ہوا۔ وہ ایک فلم اور ٹی وی اداکار ہے، انہیں سیریل پیار کی یہ ایک کہانی، اور دیا اور باتی ہم، کے لیے جانا جاتا ہے۔
گوتم نے سال 2014 میں ریالٹی شو بگ باس کے 8 ویں سیزن میں حصہ لیا تھا۔ اور شو کے فاتح رہے۔

گوتم گلاٹی نے ٹیلی ویژن میں اپنا ایکٹینگ کیریئر کی شروعات سال 2008 میں 9ایکس چینل آئے شو کہانی ہمارے مہابھارت کی ، سے کی تھی۔ شو میں انہوں نے دوریودھن کا کردار نبھایا تھا۔
اسکے بعد انہوں نے زی ٹی وی پر نشر ہوئے ایکتا کپور کے شو قسم سے، میں سپورٹنگ رول ادا کیا،

سال10-2008 تک اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو تجھ سنگ پریت لگائی سجنا ، میں کام کیا، اور سال 11-2010 میں اسٹار ون پر نشر ہوئے شو پیار کی یہ ایک کہانی میں شوریا کھننہ کا کردار نبھایا۔اور سال 2010 میں سونی ٹی وی پر نشر ہوئے شو سی آئی ڈی میں ابھیمنو کا کردار میں نظر آئے۔

سال 14-2011 تک اسٹار پلس کے شو دیا اور باتی ہم، میں وکرم ارون راٹھی کا کردار نبھایا، اسکے بعد وہ نچ بلیئے 5 اور 6 میں بطور مہمان نظر آئے۔

گوتم نے ٹی وی شو کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا جن میں سال 2014 میں ڈرپوک، اور سدھارتھا ۔ دی بوڈھا میں دیودتہ کا کردار نبھایا۔ اور سال 2016 میں فلم اظہر میں روی شاستری کا رول نبھایا۔
سال 2017 میں بہن ہوگی تیری ، میں راہول اور سال 2020 میں ورجن بھانوپریہ میں ابھیمنو ، اور سال 2021 میں رادھے میں گرگٹ کا کردار نبھایا۔
گوتم نے سال 2019 میں ایروز ناؤ پر نشر ہوئی ویب سیریز آپریشن کوبرا میں کرن سنگھ کا رول پلے کیا۔