Type to search

ٹی وی اور فلم

گوہر خان نے زید دربار کے ساتھ کی شادی

گوہر خان کی شادی

فلمی ڈسک،25ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ ان کی کئی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

گوہر خان کی شادی سے جوڑی رسمیں 22 ڈسمبر سے شروع ہوگئی تھی- سوشل میڈیا پر انکی مہندی ، سنگیت اور ہلدی تقریب سمیت سے جوڑی تصویریں سوشل میڈیا پر پہلے ہی وائرل ہوچکی ہے-

گوہر نے اپنی مہندی کی فوٹوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے- ان فوٹوز میں گوہر پیلے رنگ کے سوٹ میں نظر آرہی ہے- گوہر کے ہاتھوں میں زید کے نام کی مہندی لگی ہے-

گوہر اور زید دربار نے اپنی ویڈنگ کو غزہ نام دیا ہے- گوہر اور زید کی عمر میں 11 سال کا فاصلہ ہے- اپنے تعلقات کو آفیشل کرنے کے بعد دونوں ہالی ڈے پر دبئی بھی گئے تھے-

شادی کا خلاصہ کرتے ہوئے گوہر نے بتایا تھا کہ موجودہ حالاتوں کو دیکھتے ہوئے وہ بے حد سادے طریقہ سے شادی کریں گی- انکے قریبی دوست اور گھر کے لوگ ہی حصہ لیں گے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TellyBite (@telly.bite)

گوہر کی منگنی اور ہلدی کی تقریبات کی تصاویر بحث میں ہیں۔ جمعرات کو اندھیری ایسٹ میں آئی ٹی سی گرانڈ مراٹھا میں دونوں کی مہندی کی تقریب ہوئی جسکی تصویریں وائرل ہورہی ہے۔ مہندی تقریب میں یہ جوڑا کافی خوبصورت آوٹ فٹ میں نظر آیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GAUAHAR KHAN (@gauaharkhan)

گوہر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، “مہندی کی رات آئی۔ شکریہ میری جان، میرے بھائی اتنے پیارے گفٹ کے لیے جو میں نے آج پہنا ہے اور تم نے مجھے یہ چار سال پہلے تحفے میں دیا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GAUAHAR KHAN (@gauaharkhan)

انہوں نے لکھا ، آپ بھلے ہی شادی میں شریک نہیں ہوپائے لیکن آپ کا پیار ضرور میرے ساتھ ہے۔ اس خاص دن پر آپ کا بھیجا ہوا یہ اشیرواد پہننے رہنا بہت خاص ہے میرے لیے، یہ آپ کے لیے ہے۔

گوہر خان اور زید دربار کی سنگیت کا ایک ویڈیو حال ہی میں وائرلل ہوا تھا جس میں گوہر کے سسر جی یعنی اسماعیل دربار اسٹیج پر سلمان خان کی فلم ’ہم دل چکے صنم‘ کا گانا ’تڑپ تڑپ کے‘ گاتے نظر آئے۔

گوہر خان کی پیدائش 23 اگست 1983 کو مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ایک مسلمان گھرانے میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی تعلیم ماؤنٹ کارمل کنوینٹ اسکول، پونے سے کی۔ گوہر فیمیلی میں پانچ بھائی بہنوں میں سے ایک ہے۔

گوہر خان نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 2009 میں یش راج فلمز کی پروڈکشن فلم ‘راکٹ سنگھ: سیلز مین آف دی ایئر’ سے کی تھی- اسکے بعد کئی دیگر ہندی اور پنجابی فلموں میں نظر آئی-

سال 2012 میں گوہر فیمینا مس انڈیا کا حصہ بنی تھی، جہاں وہ چوتھے مقام پر رہی اسکے بعد گوہر نے مس انٹرنیشنل کنٹیسٹ میں حصہ لیا تھا-
گوہر خان نے سال 2003 میں ہدایتکار ساجد خان سے منگنی کی تھی ، لیکن یہ رشتہ زیادہ دیر تک نہیں چلا۔ سال 2013 میں بگ باگس کے گھر میں وہ کنٹیسٹنٹ کشال ٹنڈن کے ساتھ تعلقات رہے۔

Tags:

You Might also Like