Type to search

ٹی وی اور فلم

گوہر خان بوائے فرینڈ زید دربار سے کریں گی شادی

ممبئی،22 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 7 کی ونر گوہر خان جلد شادی کرنے والی ہے۔ وہ اپنے سے پانچ سال چھوٹے شخص سے شادی کرنے جارہی ہے۔

ابھی وہ دو ہفتے تک بگ باس 14 کے گھر میں رہنے کے بعد گھر سے باہر آگئی ہے۔ گھر سے نکلنے کے بعد اب گوہر خان جلد ہی شادی کرنے جارہی ہے۔ گوہر خان کافی وقت سے میوزک کمپوزر زید دربار کو ڈیٹ کررہی ہے۔

گوہر خان نے سال 2003 میں ہدایتکار ساجد خان سے منگنی کی تھی ، لیکن یہ رشتہ زیادہ دیر تک نہیں چلا۔ سال 2013 میں بگ باگس کے گھر میں وہ کنٹیسٹنٹ کشال ٹنڈن کے ساتھ تعلقات رہے۔

ایک میڈیا ہاؤز کی رپورٹ کے مطابق گوہر خان اور زید دربار 22 نومبر کو شادی کرسکتے ہیں۔ گوہر خان سے جڑے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس شادی کے لیے انکی بہن نگار خان اگلے مہینے ہندوستان آرہی ہے۔

گوہر خان، زید سے پانچ سال بڑی ہیں۔ زید دربار کے والد اسماعیل دربار نے کہا ، ایک والد کے طور پر کیونکہ گوہر ان سے پانچ سال بڑی ہیں تو شادی کرنے سے پہلے یہ یقینی کرلے کہ یہ سچا پیار ہے۔

رپورٹس کے مطابق شادی کے سبھی فنکشن ممبئی میں ہونگے اور دونوں خاندان نے شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہے۔ اس سے پہلے ایک انٹرویو میں زید کے والد نے کہا تھا کہ اگر وہ گوہر سے شادی کررہے ہیں تو مجھے کیوں اعتراض ہوگا۔ زید 29 سال کے ہیں۔ اسے معلوم ہے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔

اسماعیل دربار نے کہا کہ، میری بیوی اہلیہ عائشہ کو بھی بات کرنے سے یہ احساس ہوتا ہے کہ کوئی انسان سچا ہے یا نہیں، گوہر سے بات کرنے کے بعد وہ اسے سچی لگی۔ بتادیں کہ گوہر خان 37 سال کی ہے۔

زید دربار دیوداس اور ہم دل چکے صنم کے میوزک ڈائریکٹر اسماعیل دربار کے بیٹے ہیں۔ اسماعیل دربار نے بتایا کہ بگ باس 14 کے گھر میں جانے سے کچھ دن پہلے ہی زید گوہر کو ان سے ملوانے کے لیے گھر پر لائے تھے۔

گوہر خان کی پیدائش 23 اگست 1983 کو مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ایک مسلمان گھرانے میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی تعلیم ماؤنٹ کارمل کنوینٹ اسکول، پونے سے کی۔ گوہر فیمیلی میں پانچ بھائی بہنوں میں سے ایک ہے۔

گوہر خان ایک ہندوستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ ماڈلنگ کے بعد انہوں نے یش راج فلمز کی فلم راکٹ سنگھ سے ایکٹینگ میں ڈیبیو کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like