Type to search

ٹیکنالوجی

گارمین فوررانر55 اسمارٹ واچ 5 اے ٹی ایم واٹر رسسٹنٹ کے ساتھ لانچ

گارمین فوررانر55

گارمین فوررانر55 اسمارٹ واچ 5 اے ٹی ایم واٹر رسسٹنٹ ہے
واچ کی قیمت 20999 روپے ہے۔
ایس پی او 2، جی پی ایس کنیکٹیویٹی
واچ میں 1.04 انچ راؤنڈ کلر ڈسپلے


ٹیکنالوجی ڈسک، 26 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رواں مہینے کی شروعات میں امریکہ میں ڈیبیو کرنے کے بعد جمعہ کے روز گارمین فوررانر 55 فیٹنس اورینٹڈ اسمارٹ واچ کو ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔

واچ میں آپ کو کچھ ہیلتھ مانیٹرینگ فنکنش ملیں گے جن میں ایس پی او 2، جی پی ایس کنیکٹیویٹی دی گئی ہے۔

اس کی بیٹری کو لیکر گارمین نے دو ہفتہ کے بیک اپ کا دعوی کیا ہے جی پی ایس موڈ میں لگاتار 20 گھنٹے کے استعمال کا دعوی ہے۔

گارمین فوررانر55 اسمارٹ واچ 5 اے ٹی ایم واٹر رسسٹنٹ ہے

بتادیں کہ اس سے پہلے اس مہینے کی شروعات میں اس واچ کو امریکہ میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس اسمارٹ واچ کو راؤنڈ ڈائل میں پیش کیا گیا ہے۔

واچ کی بیٹری بھی زبردست ہے۔ واچ تین کلر آپشن میں دستیاب ہے۔ اس میں اسٹانڈرڈ 20ایم ایم اسٹریپ دی گئی ہے۔
گارمین فوررانر55 ہلکے وزن ، سیلک لک والی اسمارٹ واچ ہے، جس میں پیس پرو اور کیڈینس الرٹس سمیت سبھی پرائمری فیچرس ہیں۔

گارمین فوررانر55 کی قیمت
واچ کو ایمیزون ، فلپ کارٹ ، ٹاٹا سی ایل آئی کیو، اور گارمین برانڈ اسٹور کے ذریعہ خرید سکتے ہیں۔
واچ کو ایکوا ، بلیک اور مونیٹرا گرے کلر میں خرید کے لیے دستیاب ہونگے۔ اس واچ کی قیمت 20999 روپے ہے۔

گارمین فوررانر55 کے اسپیسیفکیشنس
واچ 200 گھنٹے کی ایکٹیویٹی ریکارڈ کرسکتا ہے
سن لائٹ ویزیبل ٹرانسٹ میموری ان پکسل (ایم آئی پی) پینل
واچ آئی او ایس اور اینڈروئیڈ دونوں پلیٹ فارم پر چلتا ہے
پانچ اے ٹی ایم واٹر رسسٹنٹ اور جی پی ایس کنیکٹیویٹی
واچ میں 1.04 انچ راؤنڈ کلر ڈسپلے
اس میں 208-208 پکسل ریزولوشن
واچ میں بلوٹوتھ موجود

گارمین فوررانر55 کے دیگر فیچرس
واچ میں فائینڈ مائی واچ فنکشن کا سپورٹ
یہ واچ آپکے فون کو بھی ڈھونڈ سکتی ہے
اسمارٹ واچ موڈ پر گھڑی دو ہفتے تک ساتھ دیتی ہے۔
جی پی ایس موڈ پر 20 گھنٹوں تک استعمال کرسکتے ہیں
گارمین فوررانر55 میں الارم ، ٹائمر ، اسمارٹ واچ
سن رائز / سن سیٹ کا ٹائم سیٹ کرنے کی سہولت
واچ میں جی پی ایس کے علاوہ
گولاناس ، گارمین ایلیویٹ ریسٹ ہارٹ ریٹ مانیٹر
اور ایکسلرومیٹر موجود

ہیلتھ مانیٹر کے لیے واچ میں ریسٹ ہارٹ ریٹ مانیٹر
ریسپیریشن ریٹ ، فیٹنس ایج ، اسٹریس مانیٹرینگ،
ریلائکسیشن ، ریمائنڈر، سلیپ مانیٹرینگ
ہائبرڈ اور ویمن ہیلتھ وغیرہ شامل
واچ میں اسٹیپ کاؤنٹر، آٹو گول فیچر
کیلوری برن، فاصلاتی سفر جیسے فیچر
کنیکٹیویٹی پروفائل میں کارڈیو ، الپٹیکل ٹرینینگ
اسٹیر(سیڑیاں) اسٹیپینگ ، آے آئی آئی ٹی ، یوگا
ڈیوائس میں موجود اسپورٹس موڈ میں یوزرس کو رنینگ،
ٹریڈمیل رننگ، ٹریک رننگ، انڈور ٹریک رننگ،
ورچوئل رننگ، سائیکلنگ ، سوئمنگ وغیرہ
واچ کا وزن 37 گرام ہے
اس میں 20ایم ایم کا سلیکون اسٹریپ ہے۔