Type to search

صحت

گرم پانی کے ساتھ کھائیں لہسن کی دو کلیاں، ان امراض سے رہیں گے دور

گرم پانی

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لہسن نہ صرف ہمارے باروچی خانے کی اشیاء کا ایک حصہ ہے بلکہ کئی ادویات میں بھی لہسن کا خاص استعمال کیا جاتا ہے۔ لہسن قدرت کا انمول تحفہ ہے جو ہر دن گھر کے کھانے میں ضرور استعمال کیا جاتا ہے۔ وہیں، دال اور سبزیوں میں اسے ضرور استعمال کیا جاتا ہے۔ لہسن کے اندر موجود غذائیت ہمارے جسم کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچائے رکھنے کا کام کرتے ہیں۔ لہسن کا استعمال کئی طریقوں میں کیا جاسکتا ہے۔ اسے اگر گرم پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ اور بھی فائدہ پہنچائے گا۔

 

لہسن کا شمار اینٹی بائیوٹک میں کیا جاتا ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ پابندی سے کھایا جائے۔ لہسن کا نہار منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہضم میں رکاوٹ ۔۔بنتے ہیں

 

اس سے جڑے کچھ دلچسپ فائدوں کے بارے میں یہ معلومات دی جائے گی کہ کیسے گرم پانی کے ساتھ لہسن کا استعمال کرنے سے بہترین فائدہ مل سکتا ہے۔

 

قبض کا مسئلہ ہوگا دور

قبض کے مسئلے سے اگر آپ پریشان ہے تو اسے دور کرنے کے لیے گرم پانی کے ساتھ کچے لہسن کو چبا کر کھائے۔ یہ یہ نظام ہاضمہ کو تیزی سے کام کرنے کے لیے متاثر کرئے گا اور آپ کے قبص کے مسئلہ سے بھی کافی حد تک راحت دلانے کے کام آسکتا ہے۔

 

دل کی بیماری کا خطرہ ہوگا کم

لہسن میں کارڈیو پروٹیکٹیو ایکٹیویٹی (قلبی سرگرمی) پائی جاتی ہے۔ اس لیے کچے لہسن کا استعمال کرنے سے آپ دل سے جڑی بیماریوں کی زرد میں آنے سے بچے رہیں گے۔ اسکے علاوہ گرم پانی کے ساتھ اگر لہسن کا استعمال کرتے ہیں تو یہ بلڈ سرکولیشن کو مینٹین کرکے مرض کے خطرے کو بھی کئی گناہ تک کم کرسکتا ہے۔

 

مردوں میں طاقت بڑھاتا ہے

مردوں میں طاقت کو مضبوط بنانے کے لیے لہسن کا استعمال گرم پانی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔ گرم پانی کے ساتھ لہسن کا استعمال کرنے کی وجہ سے باڈی ڈیٹوکسفائی ہوگی اور ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کو بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ اسکا سیدھا اثر اور مرد طاقت کو مضبوط بنانے پر پڑے گا۔

 

ذیابطیس کا خطرہ کم ہوتا ہے

ذیابطیس کی وجہ سے شخص کو دیگر کئی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے کیونکہ ذیابطیس سے متاثر ہونے کے بعد کسی بھی شخص کی قوت مدافعت (امیونٹی سسٹم) صلاحیت صحت مند جسم کے مقابلے کافی کمزور ہوجاتی ہے۔ جبکہ لہسن میں موجود اینٹی ذیابطیس خصوصیات ذیابطیس کی وجہ سے ہونے والے خطرے سے آپ کے جسم کو حفاظت فراہم کرتے ہیں۔

 

اینٹی بیکٹیریل اینٹی وائرل ایکٹیویٹی سے بھرپور

بارش کے دنوں میں گرم پانی پینے کے ساتھ لہسن کا استعمال ضرور کیا جانا چاہیئے۔ ایسا اس لیے بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ گرم پانی پینے کی وجہ سے آپ کے جسم کو کئی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجائے گا۔ اسکے ساتھ ہی لہسن میں موجود اینٹی بیکٹیریل اینٹی وائرل ایکٹیویٹی بارش کے دنوں میں ہونے والے فنگل انفیکشن، بخار، اور متعدی بیماریوں کے خطرے سے بھی آپ کے جسم کو بچائے رکھیں گے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )

Tags:

You Might also Like