Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل ایونٹ کو لیکر میرے پاس کوئی جواب نہیں : گنگولی

سورو گنگولی

اسپورٹس ڈسک ، 25 مارچ (بھشا) بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی نے منگل کو کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے مقابلہ کرنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے اس سال انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے انعقاد پر انکے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

گنگولی نے میڈیا کو دیئے انٹرویوں میں کہا ، میں فی الحال کچھ نہیں کہے سکتا ۔ ہم اسی مقام پر ہے جہاں ہم اسے ملتوی کرنے والے فیصلہ لیتے وقت تھے۔ پچھلے 10 دنوں میں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔ ایسے میں میرے پاس اسکا کوئی جواب نہیں ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان نے دنیا بھر میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اگلے تین چار مہینے کی ایونٹ بنانے کی کسی بھی امکان سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا، آپ کچھ بھی منصوبہ نہیں بنا سکتے ہیں۔ ایف ٹی پی شیڈول متعین ہے۔ آپ اسے بدل نہیں سکتے۔ دنیا بھر میں کرکٹ اور بہت سارے کھیل بند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر شبہ ظاہر کیا کہ سبھی اسٹیک ہولڈرز کو ہونے والے نقصان کے لیے موجودہ حالت کو انشورنس کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like