Type to search

بین الاقوامی

فرانس: گھریلو تشدد کو لیکر ہزاروں لوگ سڑکوں پر اترے، 6 مہینے میں 74 خواتین کا قتل ہوا

پیرس/8جولائی(اردوپوسٹ) خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کے خلاف میں سینٹرل فرانس کی سڑکوں پر ہفتہ کو سینکڑوں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ انکی مانگ تھی کہ خواتین جرم میں شامل ملزموں کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے مظاہرین نے 74 سکنڈ تک خاموش رہے کر متاثرین کو خراج تحسین دیا۔ فرانس میں پچھلے 6 مہینے میں گھریلو تشدد کی وجہ سے 74 خواتین کی موت ہوچکی ہے۔
فرانس کے ڈی لا ری پبلک پر خواتین اور مردوں نے جم کر نعرے بازی کی۔ انہوں نے گھریلو تشدد بند کرو اور زمین پر خواتین کا زندہ رہنا ضروری ہے جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرین میں خواتین حق کے لیے کام کرنے والے کئی این جی اوز بھی شامل ہوئے۔ وزرات داخلہ کے مطابق پچھلے ہفتے چار خواتین کا قتل ہوا۔ 2017 میں 130 جبکہ 2016 میں 123 خواتین کا قتل انکے شوہر کی طرف سے کیا گیا۔