Type to search

جرائم و حادثات

تلنگانہ میں خوفناک سڑک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

جڑچرلہ،25ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کےمحبوب نگر ضلع کے جڑچرلہ میں ہوئے خوفناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت ہوگئی ۔یہ حادثہ اس وقت ہوا جب جڑچرلہ منڈل کے نصراللہ آباد کے پاس سے مسافروں سے بھرے ایک آٹو کو لاری نے پچھے سے ٹکر ماردی۔

حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ جنکی پہچان شنکر، نریش، میگاورشنی اور جیوتی کے طور کی گئی ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہیں فوری پولیس موقع پر پہنچی اور شدید زخمی دو لوگوں کو ہاسپٹل بھیج دیا گیا، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Tags:

You Might also Like