Type to search

ٹی وی اور فلم

فور مور شاٹس پلیز ! کا تیسرا سیزن 21 اکتوبر سے ایمیزون پرائم ویڈیو پر

فور مور شاٹس پلیز

فلمی ڈسک، 8 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پرائم ویڈیو نے ایمی کے لیے نامزد کی گئی سیریز فور مور شاٹس پلیز! کے تیسرے سیزن کے گلوبل پریمیئر کا اعلان کردیا ہے۔

بتادیں کہ فور مور شاٹس پلیز کا پہلا سیزن سال سال 2019 میں آیا تھا اور دوسرا سیزن 2020 میں پیش کیا گیا تھا ، ہر سیزن کے 10 قسط تھی، اب اسکا تیسرا سیزن اس اکتوبر سے شروع ہونے جارہا ہے۔

اس سیزن کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے 240 سے زیادہ ملکوں اور خطوں کے ناظرین 21 اکتوبر سے دیکھنے کا مزہ لے سکیں گے۔

 

فور مور شاٹس پلیز کے سیزن 3 میں کیرتی کلہاری، سیانی گپتا، مانوی گاگرو اور وی جے بانی نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ جس میں پرتیک ببر ، لیزا رے، ، نیل بھوپلم، راجیو سدھارتھ امرتا پوری، سیمون سنگھ اور سمیر کوچ ایک بار پھر سے اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔

اسکے علاوہ جم سربھ ، روہن مہرا، شلپا شکلا اور سوشانت سنگھ بھی اس سیریز کے نئے سیزن میں نظر آئیں گے۔
جیوتیا پٹپاٹیا کی ہدایت میں بنی اور دیویکا بھگت کی لکھی گئی اور ایشتا موئترا کے ڈائیلاگ کے ساتھ تیار کی گئی اس سیریز کو پرتیش نندی کمیونیکیشنس نے پروڈیس کیا ہے۔

 

ایمیزون اوریجنل کے نئے سیزن کا ناظرین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جسکی کہانی اسی ڈرامائی موڑ سے آگے بڑھے گی جہاں اسکا دوسرا سیزن ختم ہوا تھا۔

 

بے پرواہ، بے فکر آزاد جوش والی چار خواتین کی کہانی ایک بار پھر سے پردے پر واپس آرہی ہے، جو زندگی کا مزہ لینے، پیار بانٹنے، بڑی غلطیوں کے ساتھ ساتھ یہ جاننے کی کوشش کرتی ہے کہ حقیقت میں کون سی بات اس ممبئی شہر میں انکی دوستی کو بنائے رکھتی ہے۔

اپرنا پروہت، ہیڈ آف انڈیا اوریجنلس، پرائم ویڈیو انڈیا نے کہا، بے فکر اور ہر صورت حال کے لیے تیار چار خواتین ایک بار پھر سے واپس آگئی ہیں۔ فور مور شاٹس پلیز ! صحیح معنی میں پیار کا تحفہ ہے۔

Tags:

You Might also Like