Type to search

جرائم و حادثات

لاک ڈاؤن: ایک ہی خاندان کے چار افراد نے کی خودکشی

حیدرآباد،22اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہر کے میرپیٹ کے علاقے الماس گوڑا میں چہارشنبہ کے روز ایک ہی خاندان کے چار لوگوں نے خودکشی کرلی ہے۔ مرنے والوں کی پہچان سافٹ ویئر انجینئر ہریش کے خاندان کے ارکان کے طور پر کی گئی۔

ملی معلومات کے مطابق الماس گوڑا میں واقعہ ایک اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر رہ رہے ہریش کے خاندان کے ارکان کو پچھلے دو دن سے فلیٹ سے باہر نہیں آتے دیکھ آس پاس کے پڑوسی کے فلیٹ والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

خبر ملنے کے فوری بعد موقع پر پہنچی پولیس فلیٹ کا دروازہ توڑ کر جب اندر داخل ہوئی تو وہاں خاندان کے چاروں افراد کی لاش پڑی تھی۔ مرنے والوں کی پچہان 60 سالہ سورنا بائی ، 28سالہ بیٹی سوپنا، اور 30سالہ بیٹا ہریش، اور 25 سالہ گریش کے طور پر کی گئی۔

۔ پولیس کا ماننا ہے کہ مالی تنگی کی وجہ سے خاندان نے اجتماعی خود کشی کی ہوگی۔ پولیس معاملے درج کرکے آگے کی جانچ کررہی ہے۔ حالانکہ خودکشی کی اصلی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Tags:

You Might also Like