Type to search

صحت

صرف ان 4 ورزشوں سے ہٹائیں پیٹھ اور انڈرارمس کی چربی

ہیلتھ ڈسک/18جولائی(اردوپوسٹ) ہم لوگ عام طور پر اپنے پیروں کا سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے باڈی کے نیچلے حصے میں موٹاپا بہت کم جمع ہوتا ہے۔ لیکن جسم کے اوپری حصے یعنی پیٹھ، کمر، بازو،، وغیرہ کے آس پاس کافی چربی جمع ہوجاتی ہے۔ جو دیکھنے میں بے حد بری لگتی ہے۔ اگر آپ بھی ایسی ہی خواتین میں سےایک ہے جنکی باڈی کے اوپری حصے  خاص طور پر پیٹھ اور انڈر ارمس کے آس پاس چربی بہت زیادہ ہوتو ماہرین کے باتئے 4 ورزشوں کو ٹرائی کریں۔ کیونکہ ورزش آپ کے اس جگہ کی چربی کو تیزی سے کم کرتی ہے۔

: لینڈ سوئمنگ

پیٹھ اور بازوں کے نیچے (انڈرارمس) سے چربی کم کرنے کے لیے لینڈ سوئمنگ (زمین پر تیرنا) ایک اچھی ورزش ہے۔ اپنے بازوں کو باہر کی طرف پھیلا کر اگلے حصے کو دھیرے۔دھیرے چلائے۔ ہاتھوں کو سر سے آگے لے جائیں اور پھر انکو سر کے اوپر سے اٹھائیں اور پچھے سے لے جائیں۔ یہ لگاتار کریں۔ یہ طریقہ سانس لینے اور چھوڑنے کے دوران کیا جاسکتا ہے۔ اوپری حصہ کو موڑنا، گھٹنے کو ڈھیلا چھوڑنا اور پھر اس ورزش کو کرنا، یہ سب آپ کے بازوں سے چربی کم کرے گا۔

: تیتلی کی طرح تیرنا

آپ سانس لیتے ہیں اور پھر چھوڑتے ہوئے دونوں ہی بازوں کو پچھلے سے سامنے کی طرف آتے ہوئے ہلکا موڑتے ہیں۔ اسی طرح بازوں کو پچھے سے لے جاتے ہیں۔ ہلکا موڑتے ہوئے سانس چھوڑتے ہیں۔ اس ورزش کو کوئی بھی 20-15 بار کرسکتے ہیں۔

:ریورس بریسٹ اسٹروک

گھٹنے کو نرم رکھیں اور بریسٹ اسٹروک کو الٹ کر کریں۔ اس میں دونوں ہاتھوں کو ایک ساتھ آگے سے پچھے کی طرف لے جائیں۔

: بریسٹ اسٹروک سوئمنگ کرنا

بریسٹ اسٹروک کرتے وقت آپ اپنے کو تھوڑ سا موڑے، ہاتھوں کو ہاتھوں سے ملائیں اور ایک ہاتھ کی ہتھیلی کو دوسرے ہاتھ کی ہتھیلی سے ملائیں۔ جتنا ممن ہو، اسی صورت میں ہاتھ کو آگے لے جائیں۔ پھر اسے اس طرح کھولیں، مانو کے آپ پانی کو پچھلے دھکیل رہے ہیں۔ ہاتھوں کو کاندھے کے پچھے تک لے جائیں۔ ایک بار پھر سانس لیتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو چھاتی کے نزدیک  جوڑے اور پھر سانس چھوڑتے ہوئے ہاتھوں کو کھولے اور پچھے لے جائیں۔

یہ چار ورزش ہے ، جس سے کوئی بھی اپنی پیٹھ اور انڈرارمس میں جمع موٹاپے کو کم کرسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like