Type to search

ٹیکنالوجی

فوسیل جین 5 کارلائل ایچ آر اسمارٹ واچ

ٹیکنالوجی ڈسک،8ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ واچ کا کریز خریداروں کے درمیان بڑھنے کے ساتھ ٹیکنالوجی سے لیکر فیشن تک ہر طر کے برانڈ اس مارکیٹ میں جگہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ لائف اسٹائل برانڈ فوسیل نے پچھلے دو سال میں نئی نئی اسمارٹ واچ لانچ کی ہے۔ وہ اپنے پراڈکٹس کو ایپل واچ کے متبادل کی طرح پیش کرنا چاہتی ہے۔ فوسیل کی تازہ اسمارٹ واچ ہے جین 5 کارلائل ایچ آر۔ اسکی قیمت 22،995 روپے ہے۔ کیا اسکے لیے اتنے پیسے خرچ کرنا واجبی ہے ؟

ہمارے حساب سے فوسیل جین 5 کارلائل بازار میں سب سے اچھی دیکھنے والی اسمارٹ واچ ہے۔ ہم نے اسکے سٹینلیس اسٹیل ویرینٹ کا ریویو کیا ہے۔ اسکے میٹل کیس اور اسٹرپ سے اسکو ایک پریمیم ٹچ ملتا ہے۔ لیفٹ سائڈ پر لگے دو بٹن اور اسپیکر گھڑی کو اور اچھا لک دیتے ہیں۔ میٹل کی وجہ سے اسکا وزن تھوڑا زیادہ ہے۔

حالانکہ اس میں گوگل ریئر آپریٹینگ سسٹم ہے۔ جو ڈیل بریکر کا کام کرسکتا ہے۔ سسٹم کو کئی بار اپ گریڈ کرنے کے باوجود گوگل اس مطلوبہ سطح پر نہیں لا پایا ہے۔ اور اسکی پراڈکٹیویٹی کم ہے۔ یہ سافٹ ویئر آپ کو کسٹمائزیشن کا متبادل دیتا ہے۔ لیکن کل ملا کر اسکے محدود فائدے ہیں۔ ویئر او ایس آئی اوایس (آئی فون) کے مقابلے اینڈرائڈ کے ساتھ بہتر کام کرتا ہے۔ یہ سبھی میسج کے نوٹیفیکشن اور تھرڈ پارٹی ایپ کے الرٹ دیتا ہے۔ سافٹ ویئر آپ کی صحت کو بھی ٹریک کرتا ہے۔ اسکے لیے یہ گوگل فٹ اور نائیکی رن کلب ایپ کا استعمال کرتا ہے۔

حالانکہ اسمارٹ واچ ان لوگوں کے لیے فائدے مند ثابت نہیں ہوتی ، جو ورک آوٹ کے دوران اسکا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیوائس کو فیشن ایکسسیری سیگمنٹ میں ڈالا جاسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like