Type to search

اسپورٹس

فارمولا 1 ، پر کورونا وائرس کا قہر برقرار، موناکو گرینڈ پری بھی ہوا منسوخ

اسپورٹس ڈسک،22مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فارمولا 1 کی سب سے بڑی ریسوں میں سے ایک موناکو گرینڈ پری کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔یہ ریس سال 1955 سے 21 سے 24 مئی کے درمیان ہوتی آرہی ہے۔ ڈچ اور ہسپانوی گرینڈ پری کو پہلے ہی ملتوی کردیا گیا ہے ۔لیکن آٹو موبائل کلب دی موناکو (اے سی ایم) نے کہا کہ یہ ریس بھی رد کردی جائے گی۔ اس بیماری کی وجہ سے دنیا بھر کے کئی کھیلوں پر اثر پڑا ہے۔

ڈچ گرینڈ پری 1985 کے بعد سے پہلی بار کیلنڈر میں لوٹی تھی۔ یہ ریس ایک مئی سے تین مئی کے درمیان جینڈوورٹ میں ہونی تھی۔ اسکے بعد ہسپانوی گرانڈ پری ہونی تھی۔ اے سی ایم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فرانس اور اٹلی میں بند ہونے کی وجہ سے ٹیموں کے حصہ لینا غیر یقینی صورتحال تھی اور اسلیے انعقاد صحیح نہیں تھا۔